تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 51
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۵۱ میں آپ کی نصرت فرمائے۔کامیابی کے شیریں اور دائمی پھل عطاء فرمائے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔“ لندن ۲۰۰۰-۲-۱۸) (۲) '' آپ کی طرف سے رپورٹ کارگذاری ماہ جنوری موصول ہوئی۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔ماشاء اللہ بہت اچھی رپورٹ ہے۔بیعتوں اور رابطوں اور مالی قربانیوں کے اعداد وشمار بہت تسلی بخش ہیں۔اللهم زد و بارک و ثبت اقدامھم۔میری طرف سے تمام معاونین کو بہت بہت محبت بھر اسلام پہنچائیں۔قائدین اور علماء کے دورہ جات کی رپورٹ بھی اچھی ہے۔اللہ سب کو جزاء دے۔“ (لندن۲۰۰۰-۵-۱۱) (۳) آپ کی ماہانہ رپورٹ ماہ فروری ۲۰۰۰ ء موصول ہوئی۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔اللہ فضل فرمائے اور اپنے فضلوں سے آپکی کوششوں کے بہترین نتائج ظاہر فرمائے۔کیا بات ہے کہ پہلے کی طرح اب بھی لاہور کی حاضری بڑی Poor ہے۔پہلے بھی توجہ دلائی تھی اب پھر توجہ دلا رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کا حافظ و ناصر ہو۔“ (لندن۲۰۰۰-۵-۹) (۴) '' آپ کی ارسال کردہ رپورٹ کارگزاری بحواله ۲۰۰۰_۰۳_۶۵۲/۰۲ موصول ہوئی۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔ماشاء اللہ بڑی خوشکن رپورٹ ہے۔اللہ تعالیٰ تمام قائدین، علماء سلسلہ کی مساعی میں برکت ڈالے۔خدا کے مقرب ہوں۔کوششیں مثمر ثمرات ہوں۔میری طرف سے سب کو محبت بھر اسلام اور عید مبارک۔“ (لندن۲۰۰۰-۳-۱۵) (۵) ”آپ کی طرف سے ارسال کرده رپورٹس بحواله ۰۰-۵-۱۴۲۰/۴ ۱۳۸۷/۹-۵-۰۰ بابت کارگذاری، دوره جات موصول ہوئیں۔ماشاء اللہ رپورٹس اچھی ہیں۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ مساعی کو مثمر ثمرات فرمائے اور معاونین کے اخلاص، کام میں برکت ڈالے۔“ (لندن۲۰۰۰-۶-۱۳) (۶) آپ کی رپورٹ بحوالہ ۰۰-۰۷-۲۰۹۷/۱۹ بابت دوره جات موصول ہوئی۔ماشاء اللہ بڑی خوشکن رپورٹ ہے۔اللہ تعالیٰ تمام قائدین ،مقررین اور کارکنان کے 66 اموال نفوس اور ایمان میں برکت ڈالے۔میری طرف سے سب کو محبت بھر اسلام۔“ لندن ۲۰۰۰-۷-۲۳)