تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 28
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم دفتر مقامی ربوہ میں صحت تلفظ کلاس کا انعقاد الله علیہ مورخه ۱۵ تا ۲۴ اپریل ۲۰۰۰ ء صحت تلفظ ناظرہ قرآن مجید سکھانے کے لیے ایک کلاس دفتر انصار اللہ مقامی میں لگائی گئی۔اس کلاس کا افتتاح زعیم اعلیٰ ربوہ مکرم مولانا محمد صدیق صاحب شاہد گورداسپوری نے دعا کے ساتھ کیا۔ربوہ کے انہیں حلقوں کے انتیس انصار اور خدام کلاس میں شامل ہوئے۔اُنیس انصار اور دو خدام نے روز اول تا اختتام با قاعدگی سے کلاس میں حاضری دی۔کلاس میں تیسرے پارہ کے چھ رکوع پڑھائے گئے۔تلفظ کے ساتھ ساتھ اس کے قواعد اور رموز وقف بھی بتائے گئے۔مورخہ ۲۴ را پریل کو کلاس کے آخری روز قائد تعلیم القرآن مکرم ملک منصور احمد عمر صاحب تشریف لائے اور خطاب کیا۔انہوں نے صحت کے ساتھ قرآن کریم سیکھنے کی اہمیت کو قرآن کریم ، احادیث النبی ﷺ اور ارشادات حضرت مسیح موعود و خلفاء کی روشنی میں بڑی وضاحت کے ساتھ بیان کیا اور ہر فر دکوصحت تلفظ کے ساتھ ناظرہ قرآن سیکھنے کی طرف توجہ دلائی نیز بتایا کہ صحت کے ساتھ پڑھنے والے کو دو ثواب ملتے ہیں اور کوشش کر کے پڑھنے والے کو بھی دو گنا ثواب ملتا ہے۔آخر میں مکرم زعیم صاحب اعلیٰ نے بھی ان امور کی طرف توجہ دلاتے ہوئے اس کلاس کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔دعا کے بعد حاضرین کو چائے پیش کی گئی۔مکرم حافظ اعجاز احمد صاحب دار النصر شرقی ربوہ نے مدرس کے فرائض سرانجام دیئے۔آپ ہر روز با قاعدگی کے ساتھ تشریف لا کر پڑھاتے رہے۔ریفریشر کورس زعماء انصار اللہ ضلع سیالکوٹ مورخه ۲۳ را پریل ۲۰۰۰ ء بمقام جامع احمد یہ سیالکوٹ زعماء مجالس کا ریفریشر کورس منعقد ہوا۔مکرم محمد اسلم شاد منگل صاحب قائد عمومی ، مکرم لطیف احمد جھمٹ صاحب ایڈیشنل قائد تربیت نو مبائعین اور مکرم مولا نا محمد اعظم اکسیر صاحب قائد اصلاح وارشاد (مرکزی نمائندگان ) نے شمولیت کی۔مرکزی نمائندگان نے کتابچہ ہدایات کی روشنی میں تمام زعماء اور دیگر عہدیداران کی انتظامی ، مالی ،اصلاحی اور تربیتی ذمہ داریوں کی طرف راہنمائی کی جبکہ مکرم جلال الدین شاد صاحب ناظم ضلع نے انتظامی امور پر روشنی ڈالی اور زعماء سے اس بات کا عہد لیا کہ وہ مرکزی نمائندگان کی ہدایات پر احسن طور پر عمل کرنے کی مساعی کرتے رہیں گے۔آخر پر مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نائب صدر صف دوم اور مکرم امیر صاحب ضلع نے بھی خطاب فرمایا۔حاضری اس طرح رہی زعماء: ۶۸ ، نائب ناظمین : نگران :۱۴ اور زعیم اعلی شہر سیالکوٹ اکل: ۸۵