تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 26
۲۶ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۔مورخہ ۱۴ مرمئی کو حلقہ جات رحمت بلاک الف کے عہدیداران کا ریفریشر کورس مکرم مولانا محمد صدیق شاہد گورداسپوری صاحب زعیم اعلیٰ ربوہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب قائد اصلاح وارشاد نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ریفریشر کورس میں تمام شعبہ جات کو مدنظر رکھا جائے اور بنیادی باتیں ممبران کے سامنے رکھی جائیں۔ہر نائب زعیم کے پاس فائل ہو جس میں وہ مرکز کی طرف سے ملنے والی ہدایات کو محفوظ رکھے۔دعوت الی اللہ کی طرف خصوصی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ رواں صدی کی یہ آخری عالمی بیعت ہے۔اس میں شمولیت کے لیے ہر ایک کو کوشش کرنی چاہیے۔عشرہ دعوت الی اللہ میں اس حلقہ کے وفود کو چار پھل عطا ہوئے۔اس لیے حرکت اور دعا کرنے کی ضرورت ہے۔آخر میں مکرم زعیم اعلیٰ صاحب نے کہا کہ زعماء اپنے نائب زعماء کو کام میں ساتھ لے کر چلیں تا انہیں اپنی کارگزاری کا علم ہو۔رپورٹ دیتے وقت خصوصاً اعداد و شمار دیتے وقت کوشش کی جائے کہ غلطی نہ ہو جائے اور نائب زعماء بھی توجہ کر کے اپنے شعبہ کی رپورٹ زعیم حلقہ کو دیں۔تمہیں عہد یداران نے اجلاس میں شمولیت کی۔۳۔مورخہ ۶ ارمئی کو حلقہ جات دار العلوم بلاک الف اور ب کے زعماء کا ریفریشر کورس بیت الصادق دار العلوم غربی میں منعقد ہوا۔مکرم چوہدری نصیر احمد صاحب منتظم عمومی اور مکرم عطاء الرحمن صاحب محمود منتظم ایثار نے شمولیت کی اور کام کا جائزہ لے کر ہدایات دیں۔۴۔مورخہ ۲۰ جولائی کو مجلس انصار اللہ علوم غربی بلاک کے عہدیداران کا ریفریشر کورس کو بیت الصادق دار العلوم غربی میں منعقد ہوا۔مکرم ڈاکٹر عبد الخالق خالد صاحب قائد تعلیم تشریف لائے اور ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ:۔(۱) عہد یداران انصار بھائیوں سے اپنا ذاتی تعلق قائم کریں اور ان کے گھروں پر ان سے ملاقات کریں۔(۲) کتابچہ ہدایات کا مطالعہ کریں۔آپ نے اس کا جائزہ بھی لیا اور اظہار خوشنودی فرمایا کہ اکثریت نے مطالعہ کیا ہے۔(۳) شعبہ عمومی کے تحت اطلاعات کے نظام کو وسعت دیں اور حزب بنا کرسائقین کے ذریعہ سے پروگراموں کی اطلاع کی جائے اور ست دوستوں سے خود مل کر رابطہ کیا جائے۔(۴) حلقہ جات اچھا کام کرنے کے باوجو در پورٹ نہیں دیتے۔انہوں نے مزید کہا کہ ربوہ کی مجلس کو ہر کام میں اول آنا چاہیے۔(۵) بچوں کی نماز مغرب کے بعد کلاس لگائیں اور والدین بھی بچوں کو وقت