تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 25 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 25

۲۵ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم مرکزی نمائندہ مکرم قائد صاحب تربیت نو مبائعین نے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اقتباس سنا کر کلاس کا اختتام کیا۔چون نو مبائعین اور سولہ داعیان الی اللہ شامل ہوئے۔۴ مورخه ۲۰ راگست کو دفتر مقامی میں نو مبائعین کی کلاس منعقد ہوئی۔قائد تربیت نو مبائعین مکرم لطیف احمد جھمٹ صاحب نے افتتاح کیا۔پنتالیس نو مبائعین اور بیس داعیان الی اللہ شامل ہوئے۔۵ مورخه ۲۲ اکتوبر کو نو مبائعین کی کلاس میں چنیوٹ اور فیصل آباد کے اٹھائیس نومبائعین اور بارہ داعیان شامل ہوئے۔مکرم زعیم اعلیٰ صاحب ربوه، مکرم مرز انصیر احمد صاحب، مکرم سعید الرحمن صاحب مربیان سلسله، مکرم لطیف احمد صاحب کا ہلوں نائب زعیم اعلیٰ ربوہ ، مکرم مبارک احمد ظفر صاحب اور مکرم قائد صاحب تربیت نو مبائعین نے خطاب کیا اور سوالات کے جوابات دیئے۔-۶ مورخہ ۱۹/ نومبر کو تیرہ نومبائعین اور بارہ داعیان الی اللہ نے تربیتی کلاس میں شرکت کی۔مجلس مقامی ربوہ کے ریفریشر کورسز مجلس شوریٰ انصار اللہ ۱۹۹۹ء کے فیصلہ دورانِ سال ممبران مجالس عاملہ کا ریفریشر کورس ہونا چاہئے“ کے مطابق مجلس مقامی ربوہ نے ریفریشر کورسز کا باقاعدہ انعقاد کیا چنانچہ ۱ مورخه ۱۲ مارچ ۲۰۰۰ء کو دفتر مقامی میں ممبران مجلس عاملہ صدر بلاکس الف، ب کے گیارہ حلقہ جات کے ممبران عاملہ کا ریفریشر کورس منعقد ہوا۔مرکز سے مکرم محمد اسلم شاد منگل صاحب قائد عمومی تشریف لائے اور عہدیداران کو مجلس شوری ۱۹۹۹ ء کی منظور شدہ سفارشات کی روشنی میں ہدایات دیں۔مکرم قائد صاحب عمومی کے بعد مکرم عزیز الرحمن خالد صاحب منتظم تربیت اور مکرم سمیع اللہ زاہد صاحب منتظم اصلاح وارشاد نے ہدایات دیں۔آخر میں مکرم زعیم اعلیٰ صاحب ربوہ نے کہا کہ نائب زعماء حلقہ جات کو بلانے کا مقصد یہ تھا کہ انہیں بھی معلوم ہو کہ انہوں نے کیا کام کرنا ہے، زعیم صاحب کے ساتھ تعاون کرنا ہے اور اپنے اپنے شعبہ کی رپورٹ زعیم صاحب کو دینی ہے۔نیز تمام نائبین امتحانی پرچہ بھی حل کریں اور حلقہ جات میں اجلاسوں کی کا رروائی نوٹ کیا کریں۔اسی طرح دعوت الی اللہ کی طرف خصوصی توجہ دیں۔دعا کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ریفریشر کورس میں بہتر زعماء ونائب زعماء حلقہ جات نے شرکت کی۔