تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 323 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 323

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ٣٠٣ کیلئے کوشش شروع فرمائی جو مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے کے جنوری ۱۹۹۴ء کو باقاعدہ MTA کے نام سے روزانہ سروس کے قیام پر منتج ہوئی۔حضور نے فرمایا: دو انشاء اللہ ایم ٹی اے ترقی کرے گا اور عملاً ایسا ہورہا ہے لیکن ہمیں مسلسل اپنے معیار کو بڑھانا ہے اور پروگراموں میں تنوع پیدا کرنا ہے۔ہمارے پروگرام Productive، معلوماتی اور با مقصد ہونے چاہئیں۔“ ۸ پھر حضور نے تمام شعبوں کو ایسے مستعد کارکنان تیار کرنے کی ہدایت فرمائی جو اپنے ہاں ایک سیکشن بنا کر ویڈیوز تیار کریں۔9 دی اپنے مقدس آقا کی آواز پر مجلس انصاراللہ پاکستان نے بھر پور انداز میں لبیک کہا۔۲۱ فروی ۲۰۰۰ء کے اجلاس عاملہ میں صدر محترم نے مجلس انصار اللہ کے تحت MTA سٹوڈیو کا جائزہ لینے کے لئے مندرجہ ذیل قائدین پر مشتمل ایک کمیٹی مقرر فرمائی جو اس بارہ میں تمام صورتحال کا جائزہ لے کر اسکی افادیت وغیرہ کے بارہ میں رپورٹ پیش کرے۔ا۔مکرم سید قاسم احمد شاہ صاحب صدر ۲۔مکرم محمد اسلم شاد منگلا صاحب سیکرٹری ۳ مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب ۴۔مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب ۵ مکرم خالد محمود الحسن بھٹی صاحب ۱۳ مارچ ۲۰۰۰ء کے اجلاس عاملہ میں مکرم ڈاکٹر لطیف احمد صاحب قریشی نائب صدر مجلس نے سٹوڈیو کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔محترم صدر صاحب نے ہدایت فرمائی کہ کمیٹی دوبارہ جائزہ لے اور اس کے لئے ایک ٹیم بنائی جائے۔ذیلی تنظیموں کے بارہ میں اس سلسلہ میں کوئی ہدایت آئی ہو تو اس بارہ میں بھی معلوم کیا جائے اور پھر محترم صدر صاحب کی خدمت میں رپورٹ پیش کی جائے۔ان تمام مراحل سے گزرنے کے بعد مجلس انصاراللہ پاکستان کے مرکزی دفتر میں سٹوڈیو قائم کیا گیا جہاں مختلف پروگرام تیار کئے گئے۔