تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 303 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 303

۲۸۳ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم PLEASE REFER TO THIS OFFICE ENDORSEMENT NO۔3686/GB DATED 2-5-2000 AND SUBSEQUENT REMINDER VIDE THIS OFFICE MEMO NO۔6256/GB DATED 7۔8۔2000 ON THE SUBJECT CITED ABOVE AND FIND ENCLOSED HERE WITH A COPY OF ORIGINAL REFERENCE QUOTED ABOVE AGAIN FOR IMMEDIATE REPORT AS THE CASE IS LYING PENDING FOR WANT OF THE SAME۔Sd/- FOR DEPUTY COMMISSIONER, 28/10/2000 اس خط کے جواب میں ۱۹ار فروری ۲۰۰۱ء کو دوبارہ پولیس چوکی ربوہ کی طرف سے رپورٹ بذریعہ ایس ایچ او تھا نہ چناب نگر بھجوائی گئی۔سب ڈویژنل پولیس آفیسر چنیوٹ نے یہ رپورٹ واپس بھجوائی۔یاد دہانی کی ایک چٹھی اسسٹنٹ کمشنر صاحب چنیوٹ کو بھی زیر نمبر GB/۱۳۸۰۸ بتاریخ ۱۵ مئی ۲۰۰۱ء بھجوائی گئی۔نیز صدر محترم کے نام بھی مندرجہ ذیل خط ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے لکھا گیا۔ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جھنگ بطرف : - مرزا خورشید احمد صدر مجلس انصاراللہ پاکستان (چناب نگر) نمبر : ۱۶۳۸۷ مورخہ ۱۱ جولائی ۲۰۰۱ء موضوع :۔تصدیق ڈیکلریشن آف پبلشر ماہنامہ انصار الله بحوالہ :۔آپ کی درخواست مورخہ یکم مئی ۲۰۰۰ ء بر عنوان بالا۔بحوالہ عنوان بالا آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آپ نامزدشدہ پبلشر ماہنامہ انصار اللہ مسمی عبدالمنان کوثر کو پابند کریں کہ وہ مؤرخہ ۲۰۰۱۔۰۷۔۷اکو ۱۰:۳۰ بجے صبح بمع شناختی کارڈ کے حاضر آوے۔برائے ڈپٹی کمشنر ا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جھنگ تحصیلدار چنیوٹ فوری تعمیل کرا کر اصل هذا اقبل از تاریخ مقررہ واپس بھجوائیں۔“ اس خط پر اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیلدار صاحب چنیوٹ کے توسط سے رپورٹ منگوائی۔پٹواری حلقہ نے نائب تحصیلدار کو زیر نمبر ۱۰۲/۱۱۷/۱۶/۷/۲۰۰۱ر پورٹ لکھی اور مکرم حافظ عبدالمنان صاحب کوثر کو