تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 289 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 289

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۶۹ اشاعت لٹریچر وَإِذَ الصُّحُفُ نُشِرَت کی قرآنی پیشگوئی سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مبارک دور میں پوری شان کے ساتھ جلوہ گر ہوتی رہی ہے۔حضور انور نے اشاعت دین حق اور اصلاح خلق کیلئے سلسلہ احمدیہ کی پانچ شاخوں کا اعلان کتاب ” فتح اسلام میں فرمایا ہے۔ان میں پہلی دو اور چوتھی شاخ کا تعلق تالیف و تصنیف اور اشاعت سے ہے۔مجلس انصاراللہ کے آغاز سے ہی اشاعت لٹریچر کی طرف خصوصی توجہ دی گئی جس کا تفصیلی ذکر متعلقہ ادوار میں آچکا ہے۔زیر ترتیب دور میں بھی مجلس نے بعض کتب تو زمانہ اور وقت کی ضرورت کے پیش نظر تیار کروائیں اور بعض ایسی کتب کی دوبارہ طباعت کروائی جو تربیتی اعتبار سے اہم تھیں مگر مرور زمانہ کے باعث نایاب ہو چکی تھیں۔علاوہ ازیں دیگر ادارہ جات کی شائع کردہ کتب بھی مجلس نے اپنے انتظام پر خرید کر انصار کوفراہم کیں۔محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب کے عرصہ صدارت (۲۰۰۰ء۔۲۰۰۳ء) میں مطبوعات کے سلسلہ میں گرانقدر کام ہوا اور اس عرصہ میں اُنہیں کتب اکتالیس ہزار کی تعداد میں شائع ہوئیں۔آپ کی ہدایت پر رفقائے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حالات پر مشتمل کتاب ” اصحاب احمد“ مؤلفہ مکرم ملک صلاح الدین صاحب ایم اے قادیان کی پاکستان میں اشاعت کیلئے مکرم ومحترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب نائب صدر نے خصوصی دلچسپی لی جس کے نتیجہ میں ایک باقاعدہ معاہدہ کے تحت مجلس انصار اللہ پاکستان نے ان کتب کی کمپیوٹر کمپوزنگ کروا کے اشاعت کروائی۔علاوہ ازیں مکرم مولانا شیخ عبد القادر صاحب (سابق سوداگر مل ) کی کتب بھی مجلس نے اُن کے ورثاء کی اجازت سے شائع کیں۔محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب نائب صدر اول کتب کی تیاری ، حوالہ جات کی چیکنگ اور پروف ریڈنگ کا بیشتر کام خود کرتے اور پھر ان کتب کی اشاعت کے ساتھ ساتھ جملہ اراکین تک ان کتب کی ترسیل اور استفادہ کیلئے کوشاں رہتے۔۲۰۰۰ء سے ۲۰۰۳ ء تک شائع ہونے والی کتب کی فہرست ذیل میں درج کی جاتی ہے۔