تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 259 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 259

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۳۹ مجلس انصار اللہ پاکستان کی الوداعی تقریب مجلس انصاراللہ پاکستان کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب مکرم و محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب صدر مجلس انصار اللہ پاکستان ( یکم جنوری ۲۰۰۰ ء تا ۳۱ دسمبر ۲۰۰۳ء) کے کامیاب عہدِ صدارت اور محترم چوہدری نعمت اللہ صاحب زعیم اعلیٰ ربوہ کے عرصہ خدمت کے اختتام کے موقع پر دلی جذبات کے اظہار اور دعا کی خاطر مؤرخہ ۲۱ جنوری ۲۰۰۴ء کو ایوان محمود ربوہ میں منعقد کی گئی۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب نائب صدر صف دوم و قائد تعلیم نے مندرجہ ذیل سپاسنامہ پیش کیا۔سپاس نامه محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب کی مجلس انصاراللہ میں خدمات کا سلسلہ طویل ہے آپ مجلس عاملہ انصار اللہ مرکز یہ میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے عہد صدارت میں آئے۔شروع میں آپ کو مجلس انصار اللہ میں قائد قلمی دوستی و قائد مجالس بیرون کے طور پر خدمات بجالانے کی توفیق ملی۔بعدہ آپ چوہدری حمید اللہ صاحب کے عہد صدارت میں لمبا عرصہ نائب صدر کے طور پر خدمت کرتے رہے اور یکم جنوری ۲۰۰۰ ء سے آپ نے صدر مجلس انصار اللہ پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔اس طرح مجلس انصار اللہ میں آپ کی خدمات کا سلسلہ کم و بیش ربع صدی پر محیط ہے اس عرصہ میں آپ نے دعا، محنت اور لگن سے مثالی کام کرنے کی توفیق پائی۔آپ کے چار سالہ عہدِ صدارت میں مجلس انصار اللہ پاکستان ترقی کی منازل طے کرتی رہی اور مجلس کے تمام شعبہ جات میں کام آگے بڑھا۔الحمد للہ علی ذالک۔تنظیم کو باقاعدگی اور عمدگی سے چلانے کے لئے اور اجتماعی پروگراموں کے انعقاد کے لئے مجلس انصار اللہ کے احاطہ میں دفاتر اور ہال قائم ہیں۔آپ نے مجلس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر اس ہال میں توسیع کروائی۔دفاتر اور ہال کو ضرورت کے تابع نیا فرنیچر مہیا کیا۔بالائی منزل کا خوبصورت اور دیدہ زیب ہال معیاری نشستوں اور دیگر لوازمات کے ساتھ تیار کروایا جو ہمیں آپ کی یاد دلاتا رہے گا۔علاوہ ازیں آپ نے گیسٹ ہاؤسز ، دفاتر ، احاطہ انصار اللہ پاکستان کی تزئین و آرائش پر بھی خصوصی توجہ دی۔