تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 245 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 245

۲۲۵ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم اور اسلام آباد سے تین تین مقالہ جات موصول ہوئے۔اس کے علاوہ اضلاع شیخو پورہ، ملتان جہلم ، جھنگ، چکوال ، حافظ آباد نے بھی نمائندگی کی۔اس مقابلہ میں اول دوم اور سوم آنے والوں کو تین ہزار ، دو ہزار اور ایک ہزار روپے کا انعام مع انعامی شیلڈ و سندِ امتیاز دیا گیا۔اختتامی اجلاس ریلی کی اختتامی تقریب مؤرخہ ۱۴؍ دسمبر بروز اتوار ایک بجے دوپہر منعقد ہوئی۔مہمان خصوصی حضرت مرزا عبدالحق صاحب ایڈووکیٹ امیر ضلع سرگودہانے اعزاز پانے والے انصار میں انعامات تقسیم فرمائے۔تلاوت عہد اور نظم کے بعد مکرم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب قائد تعلیم مجلس انصار اللہ پاکستان ومنتظم اعلی علمی ریلی نے رپورٹ پیش کی۔حضرت مرزا عبد الحق صاحب نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مطالعہ قرآن کریم کی طرف توجہ دلائی کہ اس ذریعہ سے خدا کی بزرگی کی شناخت ہوتی ہے۔نیز کتب حضرت مسیح موعود کو پڑھنے کی نصیحت کی کہ یہ انتہائی خوبصورت کلمات اور معارف کے خزانے ہیں۔انصار کو چاہئے کہ خود بھی مطالعہ کریں اور اپنے بچوں کو بھی اس طرف لگا ئیں۔خطاب کے بعد آپ نے دعا کروائی۔بعد ازاں نماز ظہر و عصر ادا کی گئیں۔اختتامی تقریب اور نمازوں کی ادائیگی کے بعد شرکاء ریلی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔اس تیسری سالانہ علمی ریلی ۲۰۰۳ء کی اختتامی تقریب میں تینتیس اضلاع کی ایک سو بیالیس مجالس کے تین سو دس انصار نے شرکت کی جبکہ گزشتہ سال دوسری سالانہ ریلی میں بنتیں اضلاع کی ایک سو چھ مجالس کے دوسو اٹھہتر انصار شامل ہوئے تھے۔پنجاب، سرحد، بلوچستان اور سندھ سے آنے والے ان انصار نے بہت ذوق وشوق ، عقیدت اور محبت سے تین روز خالص دینی علمی ماحول میں گزارے۔اس طرح الحمد للہ یہ تیسری علمی ریلی بخیر وخوبی حسن انتظام کے ساتھ منعقد ہو کر اختتام پذیر ہوئی۔نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے انصار تلاوت قرآن کریم معیار خاص: - اول مکرم حافظ عارف اللہ صاحب دار البرکات ربوہ۔دوم: مکرم حافظ عبدالمنان صاحب دارالصدر شرقی الف ربوہ۔سوم: مکرم حافظ امیرحسین صاحب سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی۔چہارم : مکرم حافظ محمد یحیی صاحب دارالذکر فیصل آباد۔تلاوت قرآن کریم معیار عام : اول: مکرم محمود احمد طارق صاحب گوجرانوالہ شرقی۔دوم : مکرم سلطان محمد صاحب ربوہ سوم : مکرم حفیظ احمد خالد صاحب مظفر گڑھ۔چہارم: مکرم محمد رفیق ثاقب صاحب دار السلام لاہور۔