تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 244
۲۲۴ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم مقابلہ تلاوت قرآن کریم معیار عام میں تریسٹھ انصار نے قرآن مجید کے مقررہ حصہ کی تلاوت کی۔مقابلہ نظم خوانی میں پاکستان بھر سے تالیس انصار نے شرکت کی۔جنہوں نے درمین، کلام محمود، کلام طاہر کی درج ذیل نظموں میں سے کسی ایک نظم کے تین اشعار خوش الحانی سے پڑھے۔(۱) ہر طرف فکر کو دوڑا کے تھکایا ہم نے ( در شین ) (۲) محمد پر ہماری جاں فدا ہے۔۔۔کلام محمود ) (۳) گلشن میں پھول باغوں میں پھل آپ کے لئے۔جھیلوں پر کھل رہے ہیں کنول آپ کے لئے ( کلامِ طاہر ) مقابلہ تقریر اُردو فی البدیہہ: مقررین کو عناوین موقع پر دیئے گئے۔تقریر کا وقت تین منٹ مقرر تھا۔اس مقابلہ میں اٹھارہ اضلاع سے اکتیس انصار نے شمولیت کی علمی ریلی کے مقابلہ جات میں یہ ایک دلچسپ پروگرام رہا۔اس کے بعد مقابلہ تقریر معیار خاص ہوا۔ہر ضلع سے ایک ایک نمائندہ نے حصہ لیا۔تقریر کا وقت پانچ سے سات منٹ تھا۔اس مقابلہ کے لئے درج ذیل عناوین مقرر تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلی زندگی۔نماز با جماعت کے ثمرات - حضرت مسیح موعود کا انداز تربیت۔اسلامی معاشرہ۔اس مقابلہ میں سترہ انصار نے شرکت کی۔اس مقابلہ کے منصفین مکرم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب امام ( بیت ) فضل لنڈن مکرم مولانا سلطان محمود انور صاحب اور مکرم حافظ مظفر احمد صاحب تھے۔مقابلہ حفظ قرآن: دوسرے روز کا آخری مقابلہ حفظ قرآن تھا جس کا نصاب تیسواں پارہ کمل تھا۔مقابلہ میں گیارہ اضلاع کے تیرہ انصار نے شرکت کی۔مقابلہ دینی معلومات : تیسرے روز دینی معلومات کا مقابلہ ہوا۔مقابلہ دینی معلومات ( کوئز پروگرام) بین الاضلاع تھا جس میں ہر ضلع سے تین اراکین پر مشتمل ٹیم نے شرکت کرنا تھی۔اس مقابلہ میں تیرہ اضلاع کی ٹیموں نے شرکت کی۔نصاب میں درج ذیل کتب شامل تھیں (۱) بنیادی نصاب“ شائع کردہ مجلس انصار اللہ پاکستان (۲) دینی معلومات شائع کردہ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان (۳) کتابچه ہدایات ولائحہ عمل انصار الله ۲۰۰۳ (۴) کتابچہ دستور اساسی انصار الله مقابلہ مقاله نویسی : - امسال پہلی دفعہ انصار کے مابین مقابلہ مقالہ نویسی کا آغاز کیا گیا۔مقالہ کا عنوان شیخ عجم حضرت صاحبزادہ سید عبد اللطیف شہید تھا۔اس مقابلہ میں پاکستان بھر سے اُنسٹھ انصار نے شرکت کی ضلع کراچی سے اکیس ضلع فیصل آباد سے گیارہ ضلع لاہور سے آٹھ ، ربوہ سے چھ، راولپنڈی