تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 242 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 242

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۲۲ رہے اور مقابلہ جات میں حسن کارکردگی کے لحاظ سے مکرم محمد یونس صاحب خادم دار الرحمت شرقی بہترین ناصر قرار پائے۔عيد العطر مستحقین کی امداد نومبر ۲۰۰۳ء میں عید الفطر کے موقع پر انصار نے اپنے غریب مستحق بھائیوں کو بلا تخصیص عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شریک کیا۔ان کے گھروں میں گئے۔تحائف عید دیئے۔اس خوشی کے موقع پر ربوہ کے انصار نے دو ہزار پانچ سو چون مستحق بھائیوں میں چوہتر ہزارسات سوسات روپے مالیت کے پانچ سو ترین تحائف، تین سو ساٹھ پارچہ چات اور دولاکھ اکیس ہزار ایک سو ساٹھ روپے نقد تقسیم کئے۔محمد ود شوری مجلس انصار اللہ پاکستان کی محدود شوری مؤرخہ ۷ دسمبر ۲۰۰۳ء بروز اتوار صبح نو بجے ایوان محمود ربوه میں منعقد ہوئی جس میں ناظمین اضلاع اور زعماء اعلیٰ کے علاوہ ہیں یا بیس سے زائد تجنید انصار والی مجالس کے زعماء کو مدعو کیا گیا تھا۔مرکزی نمائندگان سمیت کل تین سو چھ نمائندگان شریک ہوئے۔شوریٰ کی تجاویز اور فیصلہ جات کیلئے ملاحظہ ہو باب مجلس شوری“۔تیسری سالا نہ علمی ریلی مجلس انصار اللہ پاکستان مکرم قائد صاحب تعلیم نے تیسری سالانہ علمی ریلی کی انتظامیہ کمیٹی کے اسماء ۲۸ راگست کے اجلاس عاملہ میں پیش کئے جن کی منظوری مجلس عاملہ نے دی۔انتظامیہ: ریلی کو مؤثر اور منتظم رنگ میں چلانے کے لئے مندرجہ ذیل انتظامیہ تشکیل دی گئی۔منتظم اعلیٰ : مکرم ڈاکٹر عبد الخالق خالد صاحب منتظم رابطہ: مکرم محمد اسلم شاد منگلا صاحب۔منتظم طعام و رہائش : مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب۔ایڈیشنل منتظم طعام : مکرم شیم پرویز صاحب ایڈیشنل منتظم رہائش مکرم خواجہ ایاز احمد صاحب منتظم مقابلہ جات : مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب۔منتظم سمعی و بصری مکرم منیر احمد بسمل صاحب منتظم رجسٹریشن واشاعت : مکرم سید طاہراحمد شاہ صاحب منتظم سیکورٹی و پارکنگ : مکرم سید قاسم احمد شاہ صاحب منتظم سٹیج و تیاری ہال و مهمان نوازی : مکرم چوہدری عطاء الرحمن محمود صاحب۔ایڈیشنل منتظم سٹیج و تیاری ہال و مهمان نوازی : مکرم قمر احمد کوثر