تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 241 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 241

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۲۱ آمدور وانگی ڈاک مجلس مقامی سال ہذا میں مجلس مقامی میں آمد ڈاک ۶۱۸۸ خطوط اور روانگی ڈاک ۸۲۹۴ خطوط رہی۔رابطه دیہہ صف دوم ۲۰۰۳ء رابطہ دیہہ کی مہم کے سلسلہ میں سال ہذا میں مجلس مقامی نے ترانوے وفود بھجوائے جن میں تین سو چوالیس انصار اور چونتیس خدام شامل ہوئے۔پانچ سو اُنیس کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا گیا۔صحت تلفظ ناظرہ قرآن کلاس ربوه صحت تلفظ کے ساتھ تلاوت قرآن کریم سکھانے کے لیے دفتر انصار اللہ مقامی میں مکرم زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ کی راہنمائی میں مؤرخہ ۶ تا ۹ را کتوبر ۲۰۰۳ء کلاس جاری کی گئی۔مکرم عبدالرؤف طاہر صاحب متخصص وکالت تعلیم نے تدریس کے فرائض ادا کیے۔تیسری علمی ریلی مجلس مقامی ربوه مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ نے اپنی تیسری علمی ریلی مورخه ۱۱ تا ۱۸ اکتوبر ۲۰۰۳، دفتر انصار اللہ مقامی میں منعقد کی۔ریلی کے معیار کو بلند کرنے کی غرض سے اگست اور ستمبر میں آل ربوہ تلاوت و نظم کے مقابلہ جات کروائے گئے۔اس علمی ریلی کا افتتاح مؤرخہارا کتوبر۲۰۰۳ء کو شام ساڑھے چار بجے دفتر انصار اللہ مقامی میں ہوا۔مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب قائد اشاعت نے خطاب فرمایا اور دعا کرائی۔اس کے بعد با قاعدہ مقابلہ جات کا آغاز ہوا۔پہلا مقابلہ تلاوت قرآن کریم کا کروایا گیا۔روزانہ ایک مقابلہ منعقد ہوا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا تحریری امتحان ہوا۔تمام بلا کس سے چوراسی انصار نے علمی ریلی میں حصہ لیا۔اختتامی تقریب مؤرخہ ۱/۲۲ اکتوبر کو دفتر انصار اللہ مقامی میں منعقد ہوئی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب نائب صدر مجلس نے ریلی میں کامیاب ہو نیوالے انصار میں انعامات تقسیم فرمائے ، خطاب کیا اور دعا کرائی۔نمائندگی کے لحاظ سے اول مکرم زعیم صاحب دار البرکات۔زیادہ مقابلوں میں شرکت کے لحاظ سے مکرم منصور احمد صاحب ظفر دار الفضل شرقی اور مکرم ایم بشیر الحق صاحب دار الرحمت شرقی الف ربوہ اول