تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 220 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 220

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۰۰ مکرم ضیاء اللہ صاحب مبشر منتظم تعلیم انصار اللہ مقامی نے داعی الی اللہ کے اوصاف“ کے موضوع پر ایک مدتل تقریر کی۔اجلاس میں ایک سو چھپیں داعیان الی اللہ شامل ہوئے۔ہفتہ تربیت ۲۳ تا ۲۹ / مارچ ۲۰۰۳ء مرکزی ہدایات کے مطابق ۲۳ تا ۲۹ مارچ ۲۰۰۳ء منعقد ہوا۔جس کے دوران نماز تہجد ، نماز با جماعت، روزانه تلاوت قرآن کریم پر خصوصی توجہ دی گئی۔کشتی نوح“ کا درس اور تربیتی عناوین پر تقاریر کرائی گئیں۔نماز فجر اور نماز عشاء کی حاضری خاص طور پر نوٹ کر کے ست انصار کو توجہ دلائی گئی۔تیسری نومبائعین کلاس ربوه نو مبائعین کی تیسری تربیتی کلاس دفتر انصار اللہ مقامی ربوہ میں ۲۸ / مارچ ۲۰۰۳ء کو منعقد ہوئی۔کلاس کا آغا ز مکرم را نا محمد اسماعیل صاحب نو مبائع دوست کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔بائیس نومبائع دوستوں نے شرکت کی۔مکرم بشارت احمد صاحب محمود نائب زعیم اعلیٰ انصار اللہ مقامی اور مکرم چوہدری نصیر احمد صاحب قائم مقام زعیم اعلیٰ انصار اللہ ربوہ نے حاضرین سے خطاب کیا۔تمام دوستوں نے دارالضیافت میں کھانا کھانے کے بعد بیت اقصیٰ ربوہ میں نماز جمعہ ادا کی۔مرکزی میڈیکل کیمپ مورخه ۲۹ مارچ ۲۰۰۳ء کو مرکزی سطح پر ایک میڈیکل کیمپ موضع گلوتری میں لگایا گیا۔اس میں دو ہومیو پیتھک ڈاکٹروں اور نائب منتظم صاحب ایثار نے شرکت کی۔اسی مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔اس کے ساتھ ساتھ بعض دوستوں کے استفسار پر احمدیت کا تعارف بھی کروایا گیا۔افتتاح لائبریری حلقہ علوم غربی شناءر بوه مؤرخہ ۱۸اپریل ۲۰۰۳ء کو مجلس انصاراللہ حلقہ دارالعلوم غربی ثناء کی لائبریری کا افتتاح عمل میں آیا۔صدر مجلس مکرم و محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب نے افتتاح فرمایا۔