تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 216
۱۹۶ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم امسال نو علاقہ جات کے انیس اضلاع کے دوسو پچھپیں کھلاڑیوں نے شرکت کی جبکہ گزشتہ سال ایک سو چورانوے انصار شامل ہوئے جن میں زائرین بھی شامل تھے لیکن اس دفعہ صرف کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ان تین دنوں میں پانچ مقابلہ جات کے کل تین سو چھتیں میچز ہوئے۔رپورٹ کے بعد محترم مہمان خصوصی نے اعزاز پانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور دعا کروائی۔دعا کے بعد نماز ظہر و عصر ادا کی گئیں اور بعد ازاں جملہ شرکاء ریلی و مہمانوں کی خدمت میں لان انصار اللہ دفاتر میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔9 ضلع میر پور خاص کا نواں سالانہ تربیتی اجتماع مجالس ضلع میر پور خاص کا نواں سالانہ اجتماع مؤرخہ ۲۸ / فروری ۲۰۰۳ ء ناصر آباد فارم سندھ میں منعقد ہوا جس میں علمی اور ورزشی مقابلہ جات اور تربیتی پروگرام بھی منعقد ہوئے۔افتتاحی اجلاس: مکرم ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی صاحب امیر ضلع میر پور خاص کی زیر صدارت افتتاحی اجلاس گیارہ بجے صبح شروع ہوا۔تلاوت، عہد اور نظم کے بعد مرکزی نمائندہ مکرم مولا نا عبدالوہاب احمد صاحب نے خطاب میں کہا کہ تینوں تنظیموں خدام الاحمدیہ، اطفال الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ کی تربیت کی ذمہ داری انصار اللہ پر ہی ہے۔آپ کو اللہ تعالیٰ کے مدد گار کہا گیا ہے۔لہذا اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اسے احسن رنگ میں ادا کریں۔افتتاحی اجلاس کے آخر میں مکرم امیر صاحب ضلع نے اپنے خطاب میں بہترین انتظام اور اچھی حاضری پر انتظامیہ اور ناظم صاحب ضلع کو مبارکباد دی۔آپ نے حضرت مسیح موعود کے ارشادات کی روشنی میں انصار کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا۔علمی مقابلہ جات: اجتماع کے موقعہ پر انصار کے علمی مقابلہ جات منعقد ہوئے جس میں اٹھائیس انصار نے حصہ لیا۔علمی مقابلہ جات میں تلاوت قرآن کریم، نظم اور تقاریر کے مقابلے ہوئے۔انصار نے سیرت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور دعوت الی اللہ کے دلچسپ اور ایمان افروز واقعات پر مبنی تقاریر کیں۔ورزشی مقابلہ جات: اجتماع کے پروگرام کو دلچسپ بنانے کے لئے انصار کے ورزشی مقابلہ جات ہوئے جس میں لانگ جمپ، کلائی پکڑنا، رسہ کشی اور والی بال کے مقابلہ جات ہوئے۔