تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 185
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم انعامات حسن کارکردگی بہترین ناصر : مکرم سید حمید الحسن شاہ صاحب سمبڑیال ضلع سیالکوٹ۔بہترین زعامت علیا: ربوہ مکرم چوہدری نعمت اللہ صاحب بہترین ضلع: کراچی۔نمائندہ مکرم شیخ طاہر احمد صاحب ضلع کراچی۔﴿۲۸﴾ انتقال محترم سید میر مسعود احمد صاحب خاندان حضرت مسیح موعود کے واقف زندگی بزرگ اور جماعت کے خادم محترم سید میر مسعود احمد صاحب ابن حضرت سید میر محمد اسحاق صاحب نوراللہ مرقدہ مورخہ ۲۳/ دسمبر ۲۰۰۲ء بروز سوموار صبح اپنی رہائش گاہ واقع حلقہ بیت المبارک ربوہ میں انتقال فرما گئے۔بوقت وفات آپ کی عمر ۷۵ سال تھی۔آپ حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کے داماد تھے۔حضرت صاحبزادہ مرزا مسرورا حمد صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں کثیر تعداد میں احباب جماعت شامل ہوئے۔آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ کی چھوٹی چاردیواری کے قطعہ خاص میں ہوئی۔آپ کو حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کے پہلو میں دفن کیا گیا۔قبر تیار ہونے پر حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب نے ہی دعا کروائی۔ربوہ کے خدام نے جملہ انتظامات بطریق احسن زیر قیادت ڈاکٹر سلطان احمد مبشر مہتم مقامی سرانجام دیئے۔ابتدائی حالات محترم سید میر مسعود احمد صاحب مؤرخہ یکم نمبر ۱۹۲۷ء کو متبحر عالم دین،خدا رسیدہ بزرگ اور حضرت مسیح موعود کے برادر نسبتی حضرت سید میر محمد اسحاق صاحب کے ہاں قادیان میں پیدا ہوئے۔قادیان کے روحانی ماحول اور نیک والدین کے زیر سایہ پروان چڑھے۔مدرسہ احمدیہ قادیان میں کو پائی۔مولوی فاضل پاس کیا اور پھر جامعہ احمد یہ ربوہ سے شاہد کی ڈگری حاصل کی۔دوران خدمت آپ نے ساتھ ساتھ ایف اے، بی اے اور ایم اے اسلامیات کے امتحانات بھی پاس کئے۔صرف اٹھارہ سال کی عمر میں ۱۹۴۵ء میں آپ نے وصیت میں شمولیت کی سعادت حاصل کی۔وقف اور تقرری: ۱۹۴۵ء میں جب آپ نے وصیت کی تو پیشہ میں وقف زندگی لکھا۔وقف کا با قاعدہ فارم ۲۳ فروری ۱۹۵۲ء کو پُر کیا۔آپ کو نظارت دعوت و تبلیغ میں لگایا گیا۔اور پھر ۱۹۵۴ء میں آپ تحریک جدید آ گئے۔جہاں آپ پہلے وکالت تجارت میں کام کرتے رہے اور پھر وکالت دیوان میں آپ کا تقرر ہوا۔۱۹۵۵ء سے ۱۹۶۲ء تک آپ نائب وکیل الدیوان کے طور پر خدمات بجالاتے رہے۔