تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 174 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 174

۱۵۴ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم اس ٹورنامنٹ کے انتظامات مکرم را جا سعید احمد صاحب منتظم ذہانت و صحت جسمانی نے کئے۔اس موقع پر والی بال ٹیبل ٹینس سنگل صف اول و دوم، رسہ کشی ، کلائی پکڑنا کے مقابلہ جات منعقد ہوئے۔ورزشی مقابلہ جات: گیارہ بجے ورزشی مقابلہ جات کا آغاز ہوا۔مکرم چوہدری صغیر احمد چیمہ صاحب سیکرٹری مال جماعت احمدیہ کراچی نے اجتماعی دعا کے ساتھ اس تقریب کا افتتاح کیا۔مکرم نعیم احمد خان صاحب ناظم انصار اللہ علاقہ سندھ تینوں نمائندگان اضلاع کے ہمراہ مقامِ ٹورنا منٹ پر موجود رہے۔مندرجہ ذیل انصار نے پوزیشن حاصل کی۔والی بال: (اول) مجلس عزیز آباد۔کھلاڑی: مکرم قریشی محمود احمد صاحب، مکرم عبدالرشید سماٹری صاحب، مکرم جناح الدین صاحب، مکرم ہبتہ اللہ کاہلوں صاحب، مکرم نصیر احمد صاحب چوہدری، مکرم سعید احمد اختر صاحب۔( دوم ) مجلس ماڈل کالونی / گلشن جا می کراچی رسہ کشی (اول) مجلس ڈرگ کالونی کراچی ( دوم ) مجلس گلشن جامی کراچی کلائی پکڑنا: (اول) مکرم ارشد علی بھلر صاحب سکھر، مکرم جاوید بٹ صاحب ڈرگ کالونی کراچی (دوم) مکرم ریاض احمد ناصر صاحب گلشن جامی کراچی (سوم) مکرم چوہدری مبارک احمد صاحب گلشن جامی کراچی۔ٹیبل ٹینس سنگل صف اول : ( اول ) مکرم منصور آفتاب صاحب گلشن اقبال شرقی کراچی (دوم) مکرم راجہ رشید احمد صاحب ماڈل کالونی کراچی۔ٹیبل ٹینس سنگل صف دوم : (اول) مکرم چوہدری محمد انور صابر صاحب ڈرگ روڈ کراچی (دوم) مکرم راجہ سعید احمد صاحب ماڈل کالونی کراچی۔تقسیم انعامات: تقریب تقسیم انعامات کی صدارت مکرم نعیم احمد خان صاحب ناظم علاقہ سندھ نے کی اور تلاوت اور نظم کے بعد اعزاز پانے والے انصار میں انعامات تقسیم کئے۔بعدہ آپ نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔مکرم قریشی محمود احمد صاحب ناظم ضلع کراچی نے مختصر تقریر کی۔دعا سے یہ ٹورنا منٹ بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔۲۳ انفرادی رابطہ پروگرام مجلس مقامی ربوہ انفرادی رابطہ کی اس مہم میں منتظمین نے افراد جماعت سے گھروں پر انفرادی ملاقاتیں کر کے انہیں فرائض کی ادائیگی کی تحریک کی اور ایک ذاتی تعلق پیدا کیا۔