تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 162 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 162

۱۴۲ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم آمادہ کیا جہاں پہنچ کر کھانا کھایا اور نمازیں ادا کیں۔رات گئے تک مجلس شعر وسخن جاری رہی جس میں مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب اور مکرم عطاء الرحمن محمود صاحب نے مزاحیہ شعروں سے محفل کو خوشگوار بنا دیا۔مورخہ ۷ ارمئی کو نماز فجر سے دن کا آغاز ہوا۔سات بجے صبح اراکین اپنے میزبان دوست کے ساتھ روانہ ہوئے۔( روایات کے مطابق) مری میں حضرت مریم کی قبر ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام کے ساتھ ہجرت کر کے علاقہ کشمیر میں آئی تھیں۔چنانچہ مائی مریاں (حضرت مریم ) کی قبر کے نشان تک پہنچے جس کے لئے بلندی پر جانا پڑا۔اس جگہ پاکستان ٹیلی ویژن کا بوسٹر بھی ہے۔یہ مری کی سب سے بلند جگہ ہے۔اس جگہ پر ایک پتھر کی سل رکھی ہوئی ہے کہ مائی مریم جن کے نام پر مری شہر کا نام رکھا گیا ہے، ان کی قبر یہاں تھی۔اس جگہ اجتماعی دعا کی گئی۔مری سے اگلی منزل نتھیا گلی تھی۔نتھیا گلی کا راستہ بڑا دلکش اور خوبصورت ہے۔یہ علاقہ قدرت کا ایک عظیم شاہکار ہے۔نتھیا گلی کا موسم مری کی نسبت زیادہ خوشگوار تھا۔ایک طرف دھوپ نکلی ہوئی تھی مگر ہوا ٹھنڈی لگ رہی تھی۔دو پہر وہاں گزاری گئی اور کھانے سے فارغ ہو کر براستہ ایبٹ آبا داراکین بخیر و عافیت ربوہ پہنچ گئے۔۱۷ تربیتی کلاس نو مبائعین و داعیانِ خصوصی ربوه مورخه ۱۹ارمئی ۲۰۰۲ء کو دفتر مقامی انصار اللہ میں نو مبائعین کی تربیتی کلاس میں چوبیس نو مبائعین اور پندرہ داعیان الی اللہ نے شرکت کی۔مورخ ۲۲ مئی ۲۰۰۲ء کو لجنہ ہال ربوہ میں تینوں ذیلی تنظیموں کے داعیان خصوصی کا اجلاس ہوا۔جس میں نوے انصار اور باشمر داعیان شامل ہوئے۔مجلس دار الذکر فیصل آباد کا علمی ورزشی اور تفریحی پروگرام مورخه ۲۵ مئی ۲۰۰۲ء برلپ نہر رکھ برانچ فیصل آباد نز دٹویوٹا ورکشاپ مجلس دارالذکر فیصل آباد کی پکنک منعقد ہوئی۔اس تفریحی تقریب میں علمی اور ورزشی پروگرام بھی ہوئے۔۲۵ رمئی کی خوشگوار صبح کو پروگرام کا آغاز زیر قیادت مکرم سجادا کبر صاحب زعیم اعلیٰ ہوا۔اس موقع پر مندرجہ ذیل ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔کلائی پکڑنا ، گولہ پھینکنا ، دوڑ ، آہستہ چلنا ، آہستہ سائیکل چلانا ، مشاہدہ و معائنہ۔مکرم کیپٹن منور احمد صاحب نے صحت جسمانی کے بارے میں بعض ضروری امور بتائے اور مکرم ڈاکٹر عمران سلیم صاحب نے انجائنا یعنی دل کے درد کے بارے میں معلومات افزاء لیکچر دیا۔