تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 132
117 تاریخ انصار اللہ جلد چہارم نائب صدر مکرم حافظ مظفر احمد صاحب کی مرتبہ رپورٹ پیش ہوئی۔مجلس عاملہ نے مجوزہ تبدیلیوں کی بعض ترامیم کے ساتھ منظوری دی۔اس کے بعد فائٹنگ سسٹم اور ریکا رڈ کمیٹی کی رپورٹ پیش ہوئی۔کمیٹی نے سٹور میں موجود اشیاء کے بارہ میں مندرجہ ذیل سفارشات پیش کیں۔ا۔چندہ کی پرانی رسید بکس گزشتہ تین سال کی محفوظ رکھی جائیں اور باقی جو موجود ہیں، وہ سب تلف کر دی جائیں۔۲۔رجسٹر ریکارڈ آمد و بقایا مجالس، شعبہ مال کا بھی تین سال کا ریکارڈ رکھا جائے۔باقی تلف کر دیا جائے۔۳۔رسالہ انصار اللہ ماہنامہ اخاص نمبر ز تقسیم کر دیئے جائیں۔باقی رسالے تلف کر دئیے جائیں۔۴۔لوہے کے ڈرم، پرانے پائپ ، دروازے، سائیکلو سٹائل مشین اور موبل آئل کے خالی ڈبے سب نیلام کر دیئے جائیں۔الفضل کے مجلد فائل دفتر الفضل کو بھجوا دیئے جائیں۔- دو عد دلکڑی کے بورڈ رکھ لئے جائیں۔ے۔باقی تمام پرانے کاغذات جن میں پرچے، رپورٹس، اور کارڈ وغیرہ ہیں سب تلف کر دیئے جائیں۔حسب ہدایت صدر محترم ریکارڈ کے علاوہ کمیٹی نے دفتر کے کارکنان کا ورک لوڈ بھی دیکھا اور ہر کارکن کے مفوضہ اُمور کا جائزہ لیا۔کمیٹی کے نزدیک اس وقت جو کام کارکنوں کے سپرد ہے وہ ٹھیک ہے البتہ شعبہ اصلاح وارشاد کے کارکن مکرم منور احمد صاحب پر کام کا بوجھ کم ہے لہذا شعبہ اصلاح وارشاد کی ڈاک کی ترسیل بھی ان کے سپرد کر دی جائے۔کمیٹی کی سفارشات پر مجلس عاملہ نے فیصلہ کیا کہ سفارش نمبرا اور نمبر ۲ میں رسید بکس اور رجسٹر ریکارڈ آمد و بقایای پانچ سال کے محفوظ رکھے جائیں۔رسائل تقسیم کر دیے جائیں۔کچھ جامعہ احمدیہ کی لائبریری کو دیئے جائیں۔جو رسائل بوسیدہ ہو چکے 66 ہیں تلف کر دیئے جائیں۔“ خلاصہ کارروائی اجلاس مجلس عاملہ ۲۴ جولائی ۲۰۰۲ء مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان کاماہانہ اجلاس مورخہ ۲۴ جولائی ۲۰۰۲ ء بروز بدھ بوقت سات بجے شام گیسٹ ہاؤس انصار اللہ میں زیر صدارت مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب صدر مجلس منعقد ہوا جس میں مندرجہ ذیل ممبران عاملہ نے شرکت کی۔