تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 73 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 73

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۷۳ مکرم و محترم ناظر صاحب اعلیٰ۔ربوہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے مجلس خدام الاحمدیہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ریلی میں میں نے جو کبڈی میچز دیکھے ہیں ، ان میں مجھے بالکل خاموشی نظر آئی ہے۔یا تو حد سے زیادہ پابندیاں لگائی ہوئی ہیں یا پھر مائیک Directional ہوتا ہے جس سے شائقین کی آواز میں کیچ نہیں ہوتیں۔ورنہ حبّذا“ اور پورے جوش سے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر کی آوازیں آنی چاہئیں۔صرف کمنٹری کرنے والا یہ تاثر دیتا ہے کہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ اور خوشی جھلک رہی ہے لیکن شائقین کی طرف سے کوئی ایسا خوشی کا اظہار دکھائی نہیں دیتا۔کھیلوں کی ریکارڈنگ کے وقت ان باتوں کی طرف بھی توجہ دینا ضروری ہے۔ارشاد حضور ارسال ہے۔تعمیر بیت الفتوح مارڈن لندن کے لئے عطیہ (۲۵ / اپریل ۲۰۰۱ء) سید نا و امامنا حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر لندن میں ایک وسیع ( بیت ) کے حصول کے لئے عطایا کی تحریک فرمائی۔اس پر صدر مجلس مکرم و محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب نے ۱۶ / فروری ۲۰۰۱ء کو مجلس کی طرف سے عطیہ پیش کرتے ہوئے تحریر کیا:۔دد بسم اللہ الرحمن الرحیم سیدی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مارڈن مسجد کے لئے مجلس انصاراللہ پاکستان مبلغ پانچ لاکھ روپے کی ادائیگی کا وعدہ حضور کی خدمت میں پیش کرتی ہے۔خدا کرے کہ حضور اس حقیر رقم کے وعدہ کو شرف قبولیت سے نوازیں۔والسلام خاکسار مرزا خورشید احمد ۹۶_۲_۲۰۰۱