تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 37 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 37

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۳۷ ۱۳۹ ۱۸ اگست ۲۰۰۰ء علوم بلاک الف بیت الذكر علوم غربی صادق ۱۴۱ ۱۸ اگست ۲۰۰۰ء علوم بلاک ب بیت الذکر علوم شرقی نور ۲۵ / اگست ۲۰۰۰ء رحمت بلاک ب بیت الذکر نصرت ، رحمت وسطی ۱۰۵ ۲۵ اگست ۲۰۰۰ء رحمت بلاک الف بیت الذکر ناصر ، رحمت غربی ۱۳۸ یکم ستمبر ۲۰۰۰ء صدر بلاک الف بیت الانوار دار الصدر شمالی صدر بلاک ب بیت محمود کوارٹرز تحریک جدید ۶۵ یکم ستمبر ۲۰۰۰ء ۶۰ ۸ ستمبر ۲۰۰۰ء احمد نگر ۱ارستمبر ۲۰۰۰ء طاہر بلاک بیت العزیز نصیر آباد ۱۱۵ ۸۴ مجلس چک چٹھہ (ضلع حافظ آباد ) کا ایک روزہ تربیتی پروگرام مجلس چک چٹھہ (ضلع حافظ آباد) کے تربیتی پروگرام کا آغاز مؤرخہ ۸ ستمبر ۲۰۰۰ء کو باجماعت نماز تہجد سے ہوا۔نماز فجر کے بعد مکرم نوید عمران انجم صاحب مربی سلسلہ نے تربیت کے موضوع پر درس دیا۔ورزشی مقابلہ جات: مورخہ ۱۸ ستمبر کو چھ بجے صبح ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔مقامی مجلس کی دو ٹیموں A اور B کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ ہوا جس میں ہیں انصار نے حصہ لیا۔ٹیم (A) نے یہ مقابلہ جیت لیا۔دوڑ ، کلائی پکڑ نا گولہ پھینکنا اور سائیکل ریس کے مقابلہ جات بھی ہوئے جن میں بالترتیب سولہ، بارہ سولہ اور بائیس انصار نے حصہ لیا۔بعض مقابلے صف دوم اور صف اول کے درمیان بھی ہوئے۔یہ مقابلہ جات ختم ہونے پر انصار اور مہمان حضرات کو ریفریشمنٹ دی گئی۔ورزشی مقابلوں میں انتظامی ڈیوٹی مکرم حکیم نوراحمد صاحب نے دی۔علمی مقابلہ جات: پونے دس بجے علمی مقابلہ جات شروع ہوئے جن میں تلاوت نظم اور تقریر کے مقابلے تھے۔ان مقابلوں میں بالترتیب دس، اٹھارہ اور تئیس انصار نے حصہ لیا۔ورزشی اور علمی مقابلہ جات ڈیڑھ بجے دو پہر ختم ہوئے۔اختتامی تقریب نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اختتامی اجلاس ہوا جس میں ورزشی اور علمی مقابلہ جات کے انعامات مرکزی نمائندگان مکرم مولوی فضل احمد شاہد صاحب اور مکرم نصیر الدین بھٹی صاحب نے تقسیم کئے۔پروگرام ختم ہونے پر جملہ حاضرین اور مہمانوں کو کھانا پیش کیا گیا۔