تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 27
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۷ دیں۔(1) مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف توجہ دی جائے (۷) ہر ناصر کا حضرت خلیفہ امسیح ایدہ اللہ تعالیٰ سے ذاتی رابطہ اور تعلق قائم ہونا چاہیے۔آخر میں مکرم زعیم اعلیٰ صاحب نے عالمی بیعت کے لیے خصوصی کوشش کرنے اور جلسہ سالانہ کے پروگرام با قاعدگی کے ساتھ دیکھنے کی تحریک کی۔۵ - مورخه ۱۹ راکتو بر حلقہ جات دار الرحمت بلاک ب کا ریفریشر کورس بیت الذکر دار الرحمت وسطی میں منعقد ہوا۔مرکزی نمائندہ مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر قائد اصلاح وارشاد نے ہدایات دیں۔علاوہ ازیں منتظم عمومی مکرم چوہدری نصیر احمد صاحب، مکرم عطاء الرحمن صاحب محمود منتظم صحت جسمانی اور زعیم اعلیٰ مکرم مولانا محمد صدیق صاحب شاہد گورداسپوری نے بھی خطاب فرمایا اور ہدایات سے نوازا۔اجلاس میں تمھیں نائب زعماء شامل ہوئے۔مجلس کورنگی کراچی کا تفریحی پروگرام مورخه ۲ را پریل ۲۰۰۰ء کو مجلس کورنگی کے زیر اہتمام سائیکل سفر کا پروگرام بنایا گیا۔مجلس کورنگی کے احمدی گھرانے کورنگی و لانڈھی کے وسیع علاقے میں رہائش پذیر تھے جس کا رقبہ تقریباً پندرہ کلو میٹر ہے۔یہ طویل سفر طے کر کے انصار ، خدام اور اطفال اس پروگرام میں شریک ہوئے جو کورنگی کے علاقے میں ایک پر فضا مقام موسوم به "باغ کو رنگی میں رکھا گیا تھا۔ناظم ضلع مکرم قریشی محمود احمد صاحب مع تین دیگر ضلعی عہدیداران کے شریک ہوئے۔پروگرام مکرم ناظم صاحب ضلع کی صدارت میں حسب روایت تلاوت قرآن پاک اور نظم سے شروع ہوا۔پروگرام دلچسپ بنانے کے لئے خدام کا SLOW سائیکلنگ ، اطفال کا تین ٹانگ دوڑ اور انصار اللہ کا میوزیکل چیئر کا مقابلہ بھی رکھا گیا۔اس موقعہ پر ساتھ ہی کچھ فاصلہ پر ایک پبلک اسکول کا اسپیشل پروگرام تھا۔طلباء بڑی دلچسپی سہمارے مقابلے دیکھتے اور نظم وضبط کا مشاہدہ بھی کرتے رہے۔اس موقعہ پر صبغتہ اللہ خان صاحب صدر حلقہ گورنگی نے ریفریشمنٹ کا انتظام کیا۔ریفریشمنٹ کے بعد مکرم محمود احمد و نفیس صاحب نے سائیکل سواری کی افادیت پر تقریر کی۔بعد ازاں مکرم ناظم صاحب ضلع نے احباب کو قیمتی نصائح سے نوازا۔آپ نے نو مبائعین کی شمولیت پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔گیارہ بجے دن یہ دلچسپ پروگرام اختتام کو پہنچا۔اٹھائیس سائیکل سوار حضرات سمیت نواسی احباب نے اس پروگرام میں شرکت کی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے پروگرام ہر لحاظ سے دلچسپی کا موجب ہوا۔الحمد للہ۔۵