تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 337 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 337

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۳۱۷ بجٹ کی ادائیگی پر حضور انور کا اظہار خوشنودی (1) صدر محترم کی طرف سے سو فیصد بجٹ پورا کرنے والی مجالس کے اسماء حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ کی خدمت میں بغرض دعا بھجوائے گئے جس پر حضور نے تحریر فرمایا : آپ کی طرف سے ضلع واررپورٹ ملی جنہوں نے اپنے سالانہ بجٹ کو سو فیصد پورا کیا ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ احباب کے خلوص ، نفوس اور اموال میں برکت ڈالے اور آپ اور آپ کے رفقاء کو بہترین رنگ میں کام کرنے کی سعادت عطا فرمائے۔میری طرف سے تمام معاونین کو محبت بھر اسلام۔“ (۲۰۰۰۔۱۱۔۱۷) (۲) صدر محترم نے سال ۲۰۰۱ء/۱۳۸۰ ھش کے مالی سال کے اختتام پر جور پورٹ حضور انور کی خدمت میں بھجوائی۔اس کی رسیدگی کی اطلاع مکرم پرائیویٹ سیکرٹری صاحب نے ان الفاظ میں دی۔: آپ کی طرف سے رپورٹ بابت سالانہ بجٹ ووصولی کی پوزیشن موصول ہوئی۔حضور انور نے ملاحظہ فرمالی ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔حضور انور کی طرف سے تمام کارکنان کو محبت بھر اسلام۔“ (لندن ۱۹ جنوری ۲۰۰۲ء)