تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 302 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 302

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۸۲ یہ چٹھی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صاحب نے زیر نمبر GB/3680 بتاریخ 2 مئی 2000 ء سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس جھنگ اور اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ کو بغرض رپورٹ بھجوادی۔اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ نے 3 مئی کو ریزیڈنٹ مجسٹریٹ ربوہ چناب نگر کو بغرض کا رروائی بھیجی۔انچارج چوکی چناب نگر کی طرف سے 14 نومبر 2000ء کو زیر نمبر SH-1072 مندرجہ ذیل رپورٹ بھجوائی گئی۔” جناب عالی گزارش ہے کہ تصدیق کی جاتی ہے کہ عبدالمنان کوثر مکان ۳/۱ محلہ دارالفضل چناب نگر کی سکونت درست ہے۔جماعت احمدیہ سے تعلق رکھتا ہے اور کسی سیاسی پارٹی سے تعلق نہ ہے۔یہ بطور پبلشر رسالہ ماہنامہ انصار اللہ چناب نگر کے تقرر پر مقامی پولیس کو کوئی اعتراض نہ ہے۔“ ریکارڈ کے مطابق یہ رپورٹ ۱۴ نومبر ۲۰۰۰ء کو ایس ایچ او تھانہ کی طرف سے سپرنٹنڈنٹ صاحب پولیس جھنگ کو بھجوادی گئی۔پولیس کی طرف سے کارروائی تعویق کا شکار چلی آرہی تھی۔دفتر انصار اللہ پاکستان کی طرف سے دوبارہ یاد دہانی کروائی گئی۔چنانچہ ڈپٹی کمشنر صاحب جھنگ کی طرف سے ۱/۲۸ اکتوبر ۲۰۰۰ء کو سپرنٹنڈنٹ صاحب پولیس جھنگ کو زیر نمبر ۲ ۹۰۵ مندرجہ ذیل خط لکھا گیا۔FROM , THE DEPUTY COMMISSIONER, JHANG۔TO, THE SUPERINTENDENT OF POLICE, JHANG۔NO۔9052/GB DATED 28-10-2000 SUBJECT: APPLICATION OF MIRZA KHURSHID AHMAD, PRESIDENT MAJLIS ANSARULLAH PAKISTAN۔MEMORANDUM