تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 270 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 270

۲۵۰ stool تاریخ انصار اللہ جلد چہارم تجویز نمبرا ( زعامت علیاء مغلپورہ لاہور ) ” بفضلہ تعالیٰ نو مبائعین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ان کی تربیت کے لئے مجلس شوریٰ ٹھوس لائحہ عمل تجویز کرے۔“ سفارش شوری : شوری نے اس تجویز کے بارہ میں کثرت رائے سے مندرجہ ذیل سفارشات کے منظور کئے جانے کی سفارش کی۔ا۔تربیت نو مبائعین کے سلسلے میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ تفصیل کے ساتھ اپنے خطبات میں روشنی ڈال چکے ہیں۔قیادت تربیت نو مبائعین ایسے تمام خطبات اور ہدایات کو شائع کر کے جملہ مجالس تک پہنچانے کا انتظام کرے تا کہ مجالس ان کی روشنی میں کام کو آگے بڑھا سکیں۔-۲- مجالس انصار اللہ تربیت نو مبائعین کے سلسلے میں ، ۱۹۹۹ء کی مجلس مشاورت جماعت ہائے احمد یہ پاکستان اور ۱۹۹۶ء کی مجلس شوریٰ انصار اللہ کی سفارشات، جو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ منظور فرما چکے ہیں، پر پہلے سے بڑھ کر تند ہی کے ساتھ عمل کریں۔مجلس مشاورت ۱۹۹۹ء میں مندرجہ ذیل سفارشات منظور کی گئی تھیں۔(i) نومبائعین کے لئے حسب ضرورت نئے مراکز نماز قائم کئے جائیں نیز انہیں حضور انور کا خطبہ جمعہ سنانے کا خصوصی اہتمام کیا جائے۔(ii) نومبائعین کو ذیلی تنظیموں اور مالی نظام میں شامل کیا جائے خواہ آغاز میں بلا شرح معمولی چندہ ہی کیوں نہ ہو۔(iii) ذاتی و جماعتی تقاریب اور جلسوں میں شرکت کے علاوہ نو مبائعین کے الگ سالانہ جلسے بھی منعقد کئے جائیں جن کے انتظام میں خود ان کو شامل کیا جائے اور اہم موضوعات پر ان کی تقاریر کروائی جائیں۔(iv) نو مبائعین کو دعوت الی اللہ کے کاموں میں بھر پور رنگ میں شریک کیا جائے اور ان کے خاندانوں میں نفوذ حاصل کیا جائے۔