تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 263 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 263

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۴۳ پاکستان سے رخصت ہونے اور مکرم چوہدری نعمت اللہ صاحب کے زعامت علیا مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ سے سبکدوش ہونے پر ہر دو بزرگان کے اعزاز میں مجلس انصار اللہ مقامی کے زیر اہتمام انصاراللہ پاکستان کے ہال میں مؤرخہ ۲۵ جنوری ۲۰۰۴ء کو الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔جس کے بعد مکرم مولا نا صدیق احمد منور صاحب نائب زعیم اعلی مجلس انصار اللہ مقامی نے اظہار تشکر کے طور پر سپاس نامہ پیش کیا جس میں مکرم صاحبزادہ صاحب موصوف اور مکرم چوہدری نعمت اللہ صاحب کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے ہر دو احباب کو پُر خلوص دعاؤں کے جلو میں رخصت کیا گیا تھا۔ازاں بعد مکرم چوہدری نعمت اللہ صاحب اور محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب نے شکریہ ادا کیا اور جاری نیکیاں قائم رکھنے کی تحریک اور درخواست دعا کی۔تقریب کا اختتام دعا سے ہوا جو محترم صاحبزادہ صاحب موصوف نے کروائی۔اس کے بعد دفاتر انصار اللہ کے لان میں مہمانوں کی خدمت میں عشائیہ دیا گیا۔۲۳