تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 258 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 258

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۳۸ محترم صدر صاحب نے مکرم زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ کو ہدایت فرمائی کہ جن محلوں میں نمازوں کے سلسلہ میں وفود مقرر کئے گئے ہیں، وہ اپنا کام شروع کر دیں۔“ اجلاس ۲۷ فروری ۲۰۰۳ء) مکرم زعیم صاحب اعلی ربوہ کو ہدایت فرمائی کہ نمازوں اور نماز جمعہ کے وقت دکانوں کا بند کروانا مسلسل توجہ چاہتا ہے۔مختلف بازاروں کے لئے کمیٹیز مقرر کی جائیں جونماز کے وقت نگرانی کریں اور جو دکانیں بند نہیں کرتے انہیں پیار اور محبت سے سمجھا ئیں۔بار بار توجہ دلاتے رہیں۔“ اجلاس ۲۵ جون ۲۰۰۳ء) محترم صدر صاحب نے مکرم قائد صاحب تربیت کو ہدایت فرمائی کہ مجالس کی نماز با جماعت کی حاضری تسلی بخش نہیں ہے۔مجالس کو نماز با جماعت کی طرف مسلسل توجہ دلانے کی ضرورت ہے۔خصوصاً درمیانے درجے کی مجالس کے زعماء کولکھا جائے کہ نمازوں کی حاضری کی طرف مسلسل توجہ دلاتے رہیں۔“ اجلاس ۲۹ جولائی ۲۰۰۳ء) محترم صدر صاحب نے مکرم زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ کو ہدایت فرمائی کہ نماز با جماعت کیلئے خصوصی توجہ دی جائے نماز جمعہ کے وقت دکانیں بند کرنے کی کوشش بھی جاری رکھی جائے۔“ (اجلاس ۳۰ ستمبر ۲۰۰۳ء) محترم صدر صاحب نے مکرم زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ کو ہدایت فرمائی کہ رمضان المبارک میں نمازوں کی حاضری بڑھانے کا انتظام کیا جائے پھر اس حاضری کو قائم رکھا جائے اور رمضان کے بعد حاضری کو قائم رکھنے کے لئے رمضان میں ہی پروگرام تیار کر لیا جائے۔نماز جمعہ کے وقت دکانیں بند کروانے کا پروگرام رمضان میں بھی جاری رکھا جائے۔“ اجلاس ۲۵ /اکتوبر ۲۰۰۳ء) مکرم زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ کو ہدایت فرمائی کہ نمازوں کیلئے انفرادی طور پر کوشش کر کے توجہ دلانے کی ضرورت ہے۔نماز جمعہ کے وقت دکانوں کے کھلے رہنے کا رجحان پھر شروع ہو رہا ہے۔اس کی طرف توجہ کی جائے۔“ اجلاس ۲۲ ؍ دسمبر ۲۰۰۳ء)