تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 240 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 240

۲۲۰ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم اختتامی پروگرام مکرم قائد صاحب ذہانت و صحت جسمانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔تلاوت اور نظم کے بعد مکرم ڈاکٹر انور احمد صاحب نے دانتوں کی حفاظت کے بارہ میں ہدایات دیں۔بعدۂ ورزشی مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔قائد صاحب ذہانت و صحت جسمانی نے تمام پروگرام کو بہت پسند فرمایا اور حاضرین اور پروگرام کے متعلق خوشنودی کا اظہار کیا۔نماز ظہر وعصر کے بعد احباب کو کھانا پیش کیا گیا۔اس پروگرام میں اٹھانوے سائیکل سوار انصار اور اڑتیں نو مبائعین بھی شامل ہوئے۔کل حاضری انصار چھ سو نہیں رہی۔سائیکل سوار انصار نے پچاس کلومیٹر کا سفر کیا۔﴿۱۶﴾ دوسرا ہفتہ تربیت مرکزی سطح پر دوسرا ہفتہ تربیت ۱۹ تا ۲۵ ستمبر ۲۰۰۳ء منایا گیا۔ربوہ کے ۳۷ حلقہ جات کی رپورٹ کے مطابق عشرہ کا آغاز نماز تہجد با جماعت سے ہوا۔جس میں سات سوسولہ افراد شامل ہوئے۔ان ایام میں نو سو تئیس افراد کو نماز با جماعت کی تحریک و تلقین کی گئی۔تلاوت قرآن کریم کرنے والوں کی تعداد ایک ہزار چھ سو چھیاسٹھ اور نماز فجر کی اوسط حاضری دوران ہفتہ ایک ہزار ایک سو گیارہ اور ۲۵ ستمبر کو نماز مغرب کی اوسط حاضری ایک ہزار دوسوا کیاسی رہی۔۱۹ ستمبر ۲۰۰۳ء کو دو ہزار دو سو چار افراد نے حضور انور کا خطبہ سنا۔ایک سو تئیس تربیتی تقاریر کی گئیں اور کشتی نوح کے ایک سو دو درس دیئے گئے۔مقابلہ رسہ کشی مجلس مقامی ربوه شعبہ صحت جسمانی انصار اللہ مقامی ربوہ کے تحت ۲۶ ستمبر ۲۰۰۳ء کو گراؤنڈ دارالرحمت غربی میں نصر بلاک اور صدر بلاک ب کے انصار کا رسہ کشی کا مقابلہ کروایا گیا۔نصر بلاک نے یہ مقابلہ جیت لیا۔مکرم چوہدری نصیر احمد صاحب نے انعامات تقسیم کیے۔اجلاسات عام و عاملہ مقامی ربوہ مجلس مقامی ربوہ میں سال ۲۰۰۳ء میں چھتیں اجلاسات عاملہ مقامی ، نوسو انتالیس اجلاسات عاملہ حلقہ جات ، چارسو باون اجلاسات برائے قیام نماز ، تین سوننا وے اجلاسات دعوت الی اللہ ہوئے جن میں مجموعی طور پر انیس ہزار پانچ سوا کانوے انصار ، انیس ہزار چار سو چھتیں خدام، انیس ہزارسات سو اٹھارہ اطفال شامل ہوئے۔