تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 128 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 128

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۱۱۲ خلاصہ کارروائی اجلاس مجلس عامله ۲۲ جنوری ۲۰۰۲ء مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان کا ماہانہ اجلاس مورخہ ۲۲ جنوری ۲۰۰۲ء بروز منگل بوقت ساڑھے چار بجے شام گیسٹ ہاؤس مجلس انصار اللہ میں زیر صدارت مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب صدر مجلس منعقد ہوا۔جس میں مندرجہ اراکین نے شرکت فرمائی۔ا۔مکرم حافظ مظفر احمد صاحب ۲۔مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب ۳ مکرم خالد محمودالحسن بھٹی صاحب ۴ مکرم مبارک احمد طاہر صاحب ۵- مکرم سید قاسم احمد شاہ صاحب ۶ مکرم منیر احمد بسمل صاحب ۷۔مکرم کیپٹن شمیم احمد خالد صاحب - مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب ۹ مکرم چوہدری نعمت اللہ صاحب ۱۰۔مکرم عبدالرشید غنی صاحب ۱۱ مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ۱۲۔مکرم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب ۱۳ مکرم عبدالجلیل صادق صاحب ۱۴ مکرم چوہدری لطیف احمد جھمٹ صاحب ۱۵۔مکرم سید طاہراحمد صاحب ۱۶ مکرم منور شمیم خالد صاحب ۱۷۔مکرم محمد اسلم شاد منگلا صاحب اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نے کی اس کے بعد عہد دہرایا گیا۔عہد کے بعد گزشتہ اجلاس کی رپورٹ پیش کی گئی۔سب سے پہلے مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نے کمیٹی علم انعامی واسناد خوشنودی کے سلسلہ میں مختلف شعبوں کے معیار اور نمبروں کے بارہ میں سفارشات پیش کیں۔ان سفارشات کی مجلس عاملہ نے منظوری دی۔اس کے بعد قائدین کرام نے اپنی ماہانہ رپورٹس پیش کیں۔سب سے پہلے قیادت عمومی ، اشاعت، تحریک جدید تعلیم، تربیت، ایثار اور ذہانت و صحت جسمانی کی رپورٹس پیش ہوئیں۔محترم صدر صاحب نے قیادت عمومی کو ہدایت فرمائی کہ ماہانہ رپورٹس بھجوانے کی طرف مجالس کو خصوصی توجہ دلائی جائے۔دورہ کمیٹی کو ہدایت فرمائی کہ دورہ پر جانے والے وفوددیہاتی جماعتوں میں خصوصاًنماز کا ترجمہ ساتھ لیکر جائیں اور دورہ کی رپورٹ میں اس کی تقسیم کا بھی ذکر کیا کریں۔مکرم قائد صاحب تحریک جدید کو ہدایت فرمائی کہ وہ جائزہ لیکر مجالس کی تجنید کے مطابق سو فیصد انصار کو تحریک جدید میں شامل کرنے کی طرف توجہ دلائیں۔