تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 98
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۹۸ نصاب دینی معلومات کتاب بنیادی نصاب ( شائع کردہ مجلس انصار اللہ پاکستان ) اور کتابچہ دینی معلومات ( شائع کردہ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان)۔یہ مقابلہ زبانی سوال و جواب کے طریق پر منعقد کیا گیا۔اول: مکرم چوہدری عبدالمجید صاحب جھنگ صدر، دوم: مکرم میاں منظور احمد غالب صاحب سرگودھا، سوم : مکرم سید عبدالکریم طاہر صاحب رسال پور ضلع نوشہرہ رہے۔حوصلہ افزائی کا انعام مکرم عبدالعزیز منگلا صاحب بیت الاحد لا ہور کو دیا گیا۔انعامات حسن کارکردگی: (۱) نمائندگی میں اول ضلع لاہور ( ناظم ضلع مکرم طاہر احمد ملک صاحب) ضلع لاہور کی بائیس مجالس کے ایک سو دس انصار نے ریلی میں شمولیت کی۔(۲) نمائندگی میں اوّل زعامت علیا: بیت الا حد لا ہو۔زعیم اعلیٰ مکرم شیخ مامون احمد صاحب (۳) علمی مقابلہ جات میں مجموعی کارکردگی میں اوّل مکرم سید حمید الحسن شاہ صاحب سمبڑیال ضلع سیالکوٹ۔علمی ریلی کی حاضری انتظامیہ کی توقعات سے بہت بڑھ کر رہی چنانچہ جملہ انتظامات کو وسیع کیا گیا۔شدید سردی اور سخت دھند جیسے ناموافق موسمی حالات کے باوجود پاکستان بھر سے انصار نے اس ریلی میں بھر پور شرکت کی اور تمام پروگراموں میں بہت محبت اور عقیدت کے ساتھ شامل رہے اور ریلی کے دوران تمام علمی مقابلہ جات میں بال حاضرین سے بھرا رہا۔اختتامی تقریب: پہلی علمی ریلی کی اختتامی تقریب مورخہ ۳۰ / دسمبر ۲۰۰۱ ء بعد نماز عصر سوا چار بجے حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔تلاوت مکرم محمد رفیق ثاقب صاحب لاہور نے کی اور حضرت مسیح موعود کا منظوم کلام مکرم حمید احمد شاہد صاحب کراچی نے پیش کیا۔اس کے بعد مکرم ڈاکٹر عبد الخالق خالد صاحب منتظم اعلیٰ ریلی نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ علمی ریلی میں چھپیں اضلاع کی ایک سو پانچ مجالس کے دوسو پچاس انصار نے شرکت کی۔مجلس انصاراللہ پاکستان اور انتظامیہ علمی ریلی نے مقدور بھر کوشش کی کہ ریلی کے جملہ انتظامات بطریق احسن سرانجام پاتے رہیں اور مہمانوں کی ضرورت اور آرام کا خیال رکھا جائے۔مکرم منتظم صاحب اعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ پہلی سالانہ علمی ریلی تھی، آئندہ انشاء اللہ اس