تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 97 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 97

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۹۷ اول: مکرم سید حمید الحسن شاہ صاحب سمبڑیال ضلع سیالکوٹ ، دوم: مکرم عبدالقیوم صاحب منڈی بہاؤالدین ، سوم : مکرم محمد اسحاق صاحب کراچی ، حوصلہ افزائی: مکرم را نا عبدالماجد صاحب ربوہ مقابلہ نظم: اس مقابلہ میں درنمین، کلام محمود، در عدن اور کلام طاہر میں سے تین سے پندرہ اشعار خوش الحانی سے پڑھنا تھے نظم خوانی میں اکسٹھ انصار نے حصہ لیا۔جن میں اول مکرم حمید احمد شاہد صاحب کراچی ، دوم مکرم غلام سرور طاہر صاحب ربوہ اور سوم : مکرم ناصر جاوید بنجر صاحب پریم کوٹ ( حافظ آباد ) رہے۔حوصلہ افزائی کا انعام مکرم سید حمیدالحسن شاہ صاحب سمبڑیال ضلع سیالکوٹ نے حاصل کیا۔مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام : اس کا نصاب یہ تھا: (الف) کشتی نوح‘ (ب) الوصیت‘ (ج) ”سبز اشتہار (د) اسلامی اصول کی فلاسفی (0) لیکچر لاہور“۔مطالعہ کتب کا امتحان تحریری تھا جس میں ایک سو تین انصار نے حصہ لیا۔منصفین کے مطابق نتائج یہ رہے: اول: مکرم منصور احمد ظفر صاحب ربوه ، دوم : مکرم محمد امان اللہ صاحب کیلے ضلع شیخو پورہ ، سوم : مکرم محمد ثناء اللہ صاحب شیخوپورہ، حوصلہ افزائی : مکرم محمد اشرف کا اہلوں صاحب دارالذکر فیصل آباد، مکرم ناصر احمد صاحب چک نمبر ۲۳۲ ضلع فیصل آباد پہلے روز کے علمی مقابلہ جات رات نو بجے اختتام پذیر ہوئے۔دوسرے روز کے پہلے سیشن میں ہونے والے مقابلہ جات کی تفصیل اس طرح ہے۔ا مقابلہ تقریر : جس میں تھیں انصار نے حصہ لیا۔اس مقابلہ کے عناوین یہ تھے: (الف) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت داعی الی اللہ (ب) وہ خزائن جو ہزارں سال سے مدفون تھے۔اب میں دیتا ہوں اگر کوئی ملے امیدوار۔(ج) خلافت احمدیہ کی برکات (د) تربیت اولاد(ہ) میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے۔منصفین کے فیصلہ کے مطابق اول مکرم عبدالکریم خالد صاحب لاہور، دوم: مکرم رانا فاروق احمد صاحب سیالکوٹ اور سوم: مکرم حکیم منور احمد صاحب حافظ آباد اور مکرم شیخ مامون احمد صاحب بیت الاحد لاہور قرار پائے۔چھٹا اور آخری مقابلہ دینی معلومات کا تھا۔جس میں کثیر تعداد میں انصار شامل ہوئے۔