تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 81 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 81

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم شائع ہوا۔اس کا دیباچہ خود سید نا حضرت فضل عمر نور اللہ مرقدہ نے رقم فرمایا۔سواحیلی ترجمہ قرآن کریم کی اشاعت ایک عظیم واقعہ ہے جس سے مشرقی افریقہ کی تاریخ احمدیت میں ایک نئے اور سنہری دور کا آغاز ہوا۔سواحیلی ترجمہ قرآن کریم کے علاوہ کینیا میں قیام کے دوران ۱۹۴۴ء میں آپ کو سیدنا حضرت بانی سلسلہ کی کتاب کشتی نوح کا سواحیلی ترجمہ شائع کرنے کی بھی توفیق ملی۔آپ کو سواحیلی زبان میں ایک ماہوار رسالہ Mapenzi Ya Mungu اور انگریزی میں East African Time شروع کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔مرکز سلسلہ میں خدمات: پاکستان واپس آنے کے بعد آپ نائب ناظر اصلاح وارشاد، ایڈیشنل ناظر اصلاح وارشاد ( تعلیم القرآن ) سیکرٹری فضل عمر فاؤنڈیشن ، رکن مجلس افتاء، رکن مجلس کار پرداز رکن قضاء بورڈ ہمبر مجلس وقف جدید ، رکن صد سالہ جو بلی کمیٹی ، رکن ربوہ ٹاؤن کمیٹی اور سیکرٹری حدیقہ المبشرین جیسے اہم عہدوں پر فائز رہے۔علاوہ ازیں آپ نے بیت اقصیٰ ربوہ ، خلافت لائبریری ربوہ اور فضل عمر فاؤنڈیشن ربوہ کے دفاتر کی تعمیر کی نگرانی کے فرائض بھی نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیئے۔۱۹۶۲ء سے ۱۹۷۸ء تک ہر سال جلسہ سالانہ ربوہ پر کسی نہ کسی موضوع پر آپ کو تقریر کرنے کی سعادت ملتی رہی۔علاوہ ازیں رمضان المبارک میں درس قرآن مجید دینے کا فریضہ بھی انجام دیتے رہے۔برطانیہ اور امریکہ میں مربی انچارج : سترہ سال تک مرکز سلسلہ ربوہ میں اہم خدمات بجالانے کے بعد ۱۹۷۹ء میں آپ جماعت ہائے برطانیہ کے امیر اور مربی انچارج مقرر ہوئے جہاں آپ کو دسمبر ۱۹۸۳ء تک خدمات کی توفیق ملی۔اس چار سالہ قیام کے دوران برطانیہ کے نو منتخب مقامات آکسفورڈ ،ساؤتھ ہال، برمنگھم ، کرائیڈن، مانچسٹر، بریڈ فورڈ، ہڈرزفیلڈ جنگھم اور ایسٹ لندن میں نئے مشن ہاؤسز قائم کرنے کا موقع ملا۔بلا شبہ یہ ایک غیر معمولی کامیابی تھی۔۱۹۸۳ء میں آپ امریکہ کے مشنری انچارج مقرر ہوئے جہاں آپ نے سات سال سے زائد عرصہ تک اس حیثیت میں خدمات سرانجام دیں اور اس دوران تیرہ مختلف مقامات پر مشن ہاؤسز کا قیام اور پانچ بیوت الذکر کی تعمیر کی توفیق خدا کے فضل سے آپ کو میسر آئی۔ریٹائر منٹ کے بعد خدمات : جماعتی خدمات سے رسمی ریٹائر منٹ کے بعد بھی مکرم شیخ صاحب نے قریباً دس سال تک خدمات کا سلسلہ جاری رکھا۔آپ نے حدیث کی کتاب ریاض الصالحین “ کا سواحیلی میں ترجمہ کر کے شائع کروایا۔پچاس احادیث قدسی کا سواحیلی میں ترجمہ کر کے اسے حسین کے نام سے طبع کروایا۔