تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 76
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۷۶ اور دعا کے ساتھ یہ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔اس اجتماع میں ایک سو گیارہ انصار نے شرکت کی۔اس کے علاوہ بڑی تعداد میں قریبی جماعتوں کے خدام اور اطفال نے بھی شرکت کر کے اجتماع کی رونق کو بڑھایا۔اجتماع میں چھہتر نو مبائعین شامل ہوئے۔یہ اجتماع ہر لحاظ سے بخیر وخوبی اختتام پذیر ہوا۔۵ مجلس مقامی ربوہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات مجلس ربوہ میں حلقہ جات کی کارکردگی کے لحاظ سے سال ۲۰۰۰ء میں مجلس ناصر آباد شرقی ربوہ اول، دار العلوم غربی صادق دوم اور دار العلوم وسطی سوم قرار پائی۔یکم اپریل ۲۰۰۱ء کو نائب صدر مجلس مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نے اول ، دوم اور سوم آنیوالے حلقہ جات کے زعماء کرام کو سندات دیں۔بعد ازاں آئمکرم نے اجلاس سے خطاب فرمایا اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔قائد اشاعت کا دورہ احمد نگر اپریل ۲۰۰۱ء میں مکرم قائد صاحب اشاعت نے احمد نگر ربوہ کا دورہ کیا۔مجلس مقامی کے نمائندہ بھی آپ کے ہمراہ تھے۔مکرم قائد صاحب نے انصار کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ریفریشر کورس عہدیداران مجلس مقامی ربوه (۱) دارالیمن بلاک کے عہدیداران انصار اللہ کا ریفریشر کورس مورخہ ۱۲ / اپریل ۲۰۰۱ء کو بعد نماز مغرب بیت الحمد دار الیمن وسطی میں مکرم مولانا محمد صدیق صاحب شاہد گورداسپوری زعیم اعلیٰ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔مرکز سے مکرم لطیف احمد صاحب جھمٹ قائد تربیت نو مبائعین تشریف لے گئے۔آپ نے عہدیداران کو اپنی ذمہ داریاں احسن رنگ میں ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔مکرم زعیم اعلیٰ صاحب ، مکرم منتظم صاحب عمومی اور مکرم منتظم صاحب صحت جسمانی مجلس مقامی ربوہ نے بھی ہدایات دیں۔انیس ممبران اجلاس میں شامل ہوئے۔(۲) علوم بلاک الف مجلس مقامی ربوہ کے حلقہ جات رحمن کالونی ، دار البرکات ، دار العلوم غربی صادق ، دار العلوم غربی خلیل اور دار العلوم غربی ثناء کے عہدیداران کا ریفریشر کورس ۱۸؍ جولائی ۲۰۰۱ء کو بیت الصادق دار العلوم غربی میں زیر صدارت مکرم لطیف احمد صاحب جھمٹ قائد تربیت نو مبائعین منعقد ہوا۔