تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 75
۷۵ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم اجتماع میں چوبیس میں سے بائیس مجالس کی نمائندگی ہوئی جن کے ایک سوستر انصار۔ایک سوتین خدام ستاسٹھ اطفال۔سولہ نو مبائعین اور چھ مہمان شامل ہوئے اس طرح حاضری تین سو نہر تھی۔اجتماع میں سوال و جواب کی بھی محفل ہوئی جس میں نو مبائعین کے علاوہ چھ مہمان بھی شامل ہوئے۔مورخه ۱۶ مارچ ۲۰۰۱ ء بعد نماز جمعه اختتامی اجلاس مرکزی نمائندہ کی زیر صدارت ہوا جس میں مقابلہ جات میں اول ، دوم اور سوم آنے والے انصار کو انعامات تقسیم کئے گئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ اجتماع کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔۴ سالانہ تربیتی اجتماع ضلع حیدر آبادسندھ مجالس ضلع حیدر آباد سندھ کا سالانہ تربیتی اجتماع مورخه ۱۸ مارچ ۲۰۰۱ء کو بشیر آباد میں منعقد ہوا۔افتتاحی اجلاس: اجلاس کی کارروائی دس بجے صبح زیر صدارت مکرم عبدالحلیم صاحب امیر جماعت احمد یہ بشیر آبادشروع ہوئی۔تلاوت، عہد اور نظم کے بعد مرکزی نمائندہ نے افتتاحی خطاب فرمایا۔اس کے بعد مر بیان سلسله مکرم محمد آصف طاہر صاحب نے انصار کی ذمہ داریاں اور مکرم عبد الخالق سولنگی صاحب نے سندھی زبان میں تربیت نو مبائعین کے موضوع پر تقاریر کیں۔علمی مقابلہ جات علمی مقابلہ جات میں تلاوت نظم اور تقریر کے مقابلہ جات ہوئے۔بعد ازاں دینی معلومات کا ایک پرچہ سب انصار نے حل کیا۔ورزشی مقابلہ جات علمی مقابلہ جات کے اختتام پر نماز ظہر وعصر اور کھانے کا وقفہ کیا گیا۔ازاں بعد پیغام رسانی کے مقابلہ کے ساتھ ساتھ ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے۔ورزشی مقابلہ جات میں رسہ کشی ، گولہ پھینکنا اور کلائی پکڑنا شامل تھے۔انصار نے ان مقابلہ جات میں سرگرمی سے حصہ لیا اور ناظرین کے لئے دلچسپی کا سامان پیدا کیا۔دوسرا اجلاس: اجتماع کی دوسری نشست زیر صدارت مکرم میر نور احمد صاحب تالپورا میر ضلع حیدر آباد شروع ہوئی۔تلاوت و نظم کے بعد دونو مبائعین کی تقاریر ہوئیں اس کے بعد مرکزی نمائندہ محترم عبدالوہاب صاحب مربی سلسلہ احمدیہ نے مختلف مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔اور اختتامی خطاب فرمایا۔آخر میں محترم ناظم صاحب ضلع حیدر آباد نے اجتماع میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکر یہ ادا کیا