تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 70 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 70

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم اختتامی تقریب: مورخه ۲۵ / فروری بروز اتوار بعد نماز عصر ایوان محمود ہال میں اس ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ناظر اعلیٰ وامیر مقامی تھے۔تلاوت عہد اور نظم کے بعد منتظم اعلیٰ ٹورنا منٹ نے رپورٹ پیش کی۔انہوں نے اپنی رپورٹ میں اب تک ہونے والے تینوں ٹورنامنٹس کے اعداد و شمار کا موازنہ پیش کیا اور بتایا کہ اس سال کھلاڑیوں کی تعداد گذشتہ سال سے دو گنا سے بھی زیادہ تھی۔ٹیبل ٹینس کو بھی اسی سال ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا تھا۔اس ٹورنامنٹ میں ہونے والے میچز کی تعداد کی مختصر تفصیل یہ ہے: ٹیبل ٹینس : صف اول : سنگل میچز ۳۵۔ڈبل میچز ۱۲ صف دوم : سنگل میچز اے۔ڈبل میچز ۳۵ کل میچز :۱۵۳ بیڈمنٹن : صف اول :سنگل میچز ۵۶۔ڈبل میچز ۲۶ صف دوم :سنگل میچز ۱۷۲۔ڈبل میچز ۶۰ کل میچز : ۳۱۴ اس طرح اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر ۴۲۷ میچز کھیلے گئے۔رپورٹ کے بعد حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے اور اعزاز پانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اعزاز پانے والوں کی تفصیل درج ذیل ہے:۔ٹیبل ٹینس : صف اول ڈبل : اول: مکرم مرز امحمد الدین ناز صاحب اور مکرم عبد الماجد صدیقی صاحب ربوہ صف اول سنگل : اول : مکرم شیخ کریم الدین صاحب بہاولنگر صف اول میں مکرم شیخ کریم الدین صاحب چیمپیئن اور مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔صف دوم ڈبل : اول : مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب و شیخ ظہیر احمد انور صاحب ربوہ صف دوم سنگل: اول : مکرم ضیاء اللہ مبشر صاحب ربوہ مکرم ضیاء اللہ بشر صاحب ٹیبل ٹینس صف دوم کے چیمپین قرار پائے۔