تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 52 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 52

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۵۲ اس ضمن میں مکرم پرائیویٹ سیکرٹری صاحب کے تحریر کردہ بعض خطوط بھی بغرض ریکارڈ درج کئے جاتے ہیں۔ا آپ کی رپورٹ بحوالہ ۲۰۰۰-۳۳۴۲/۰۱۱ بابت مساعی قائدین تربیت و علماء سلسلہ موصول ہوئی۔بعد ملاحظہ حضور انور نے تمام احباب کی مساعی کے مثمر ثمرات ہونے کی دعا کی ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء‘ (لندن۲۰۰۰-۱۱-۲۰) ۲) آپ کی رپورٹس محرره ۲۰۰۰-۸-۲۹ بابت کارگذاری موصول ہوئیں۔حضور انور نے آپ اور آپ کے رفقاء کار کے لئے دعا کی ہے۔اللہ تعالیٰ نیک نتائج ظاہر فرمائے۔خاکسار حسب ہدایت رپورٹ کی رسیدگی بھجوا رہا ہے۔“ (لندن۲۰۰۰-۸-۲۹) آپ کی ارسال کردہ رپورٹ بحوالہ 2000-10-3112/16 ملنے پر حضور انور نے دعا کی ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء‘ اللہ تعالیٰ کام میں برکت ڈالے اور معاونین کو بھی اجر عظیم عطا فرمائے۔حسب ارشادر پورٹ کے ملنے کی رسیدگی دے رہا ہوں۔حضور انور کی بابرکت زندگی کے لئے اور مقاصد عالیہ کے لئے دعا ئیں جاری رکھیں۔“ (۱-۱۱-۲۰۰۰) مجلس انصار اللہ پاکستان کی کارگزاری رپورٹ ماہ نومبر ۲۰۰۰ ء حضور انور ایدہ اللہ کی خدمت اقدس میں موصول ہوئی۔بعد ملاحظہ حضور نے خوشنودی کا اظہار فرماتے ہوئے دعا کی ہے۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ ان تمام سرگرمیوں کو بہت بابرکت کرے۔مفید نتائج ظاہر فرمائے اور سب اخلاص سے کام کرنے والوں کو اجر عظیم سے نوازے اور اس سے بڑھ کر اعلیٰ کارکردگی کی توفیق عطا فرمائے۔“ (لندن ۲۰۰۱-۲-۱۸) نو مباکین سے رابطہ پراظہار خوشنودی مجلس نے حضور انور کے ارشادات کی روشنی میں نو مبائعین سے مسلسل رابطہ رکھنے کی کوشش جاری رکھی۔ایسی ایک مساعی کی رپورٹ جب حضور انور کی خدمت میں بھجوائی گئی تو پرائیویٹ سیکرٹری صاحب حضور انور کی طرف سے مندرجہ ذیل خط صدر محترم کو موصول ہوا۔" آپ کی رپورٹ کارگذاری بابت رابطہ نومبائعین پر حضور انور نے خوشنودی کا اظہار فرمایا ہے۔الحمد للہ۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء (۵-۱۲-۲۰۰۰)