تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 24
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم تقسیم تحائف بر موقع عید الفطر ۲۴ سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کے ارشاد کی تعمیل میں عید الفطر جنوری ۲۰۰۰ء کے موقع پر انصار اللہ ربوہ کی طرف سے ۶۹۱ پیکٹ مالیتی ۳۷۹۹۱ روپے مستحقین میں تقسیم کئے گئے۔ایک پیکٹ میں گھی ، چینی ، چاول، چائے ،سویاں وغیرہ تھیں نیزےے جوڑے کپڑے بھی بطور تحفہ پیش کئے گئے تھے ، علاوہ ازیں چھ سو اٹھارہ افراد میں اکاون ہزار نو سو چورانوے روپے نقد بھی تقسیم کئے گئے۔وکیل المسال اول تحریک جدید کا خطاب یکم مارچ ۲۰۰۰ء کوزعماء حلقہ جات ربوہ کے اجلاس میں مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب وکیل المال اول تحریک جدید نے شرکت کی اور خطاب کیا۔چوہدری صاحب نے فرمایا کہ حضرت مصلح موعودؓ نے جو نظام قائم فرمایا ہے حضور کے الفاظ میں اس نظام کو پڑھیں۔وعدہ جات معیاری ہونے چاہئیں۔قربانی اور ایثار کا مادہ پیدا کیا جائے۔سادہ زندگی کو رواج دیں۔جتنا خدا نے دیا ہے، اس کے مطابق خرچ کریں۔مرحومین کے کھاتے جاری کریں۔آپ نے دورانِ خطاب مالی قربانی کے ایمان افروز واقعات بھی بیان کئے۔نو مبائعین مجلس ربوہ کے تربیتی اجلاسات ا۔مورخه ۳ / مارچ ۲۰۰۰ء بروز جمعہ احمدیہ بیت الذکر سانگرہ میں نو مبائعین کا اجلاس ہوا جس میں مقامی مربی صاحب نے جماعت احمدیہ کے تعارف و تعلیم کے ساتھ ساتھ جماعت پر کئے جانے والے بعض اعتراضات کے جوابات بتائے۔تمیں نو مبائع دوست شامل ہوئے۔تمام دوستوں نے نماز جمعہ بھی یہاں ادا کی۔بعدہ مجلس سوال وجواب میں دوستوں کے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔اختتام پر سب دوستوں کو کھانا پیش کیا گیا۔۲۔مورخه ۲۱ را پریل کو حلقہ دار النصر غربی ب ربوہ کے زیر اہتمام چک متصر ومہ میں نو مبائعین کی کلاس بیت الذکر عثمان والا میں ہوئی۔تلاوت قرآن کریم نظم اور تقاریر نو مبائع دوستوں نے کیں۔میں نو مبائع دوست شامل ہوئے۔مکرم یوسف سہیل شوق صاحب نے اختتامی خطاب کیا۔۳۔مورخہ ۲۵ / جون کو نو مبائعین کی تربیتی کلاس دفتر مقامی ربوہ میں صبح آٹھ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک منعقد ہوئی۔نو مبائعین نے قبول احمدیت کے نہایت دلچسپ اور ایمان افروز واقعات سنائے۔