تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 301 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 301

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم افغانستان میں عبرانی کتبات کی دریافت ( مکرم مرز انصیر احمد صاحب چٹھی مسیح) قرآن کریم میں علامات وقف کا تعارف ( مکرم حافظ برہان محمد خان صاحب) ۲۸۱ جولائی، دسمبر ۲۰۰۳ء اگست ۲۰۰۳ء حمد سیدنا حضرت خلیفہ امسیح الرابع کے ترجمہ قرآن کے بعض پر حکمت ستمبر ۲۰۰۳ء علمی معارف ( مکرم نصیر احمد انجم صاحب) پبلک لائبریریاں اور ذاتی کتب خانے مکرم سلیم شاہ جہاں پوری صاحب۔کراچی) انڈونیشیا۔ایک عمومی تعارف۔تربیتی اور تنظیمی جائزہ مکرم سید میر قمر سلیمان احمد صاحب) نومبر ۲۰۰۳ء نومبر ۲۰۰۳ء کتب حضرت مسیح موعود کی اہمیت ( مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب) دسمبر ۲۰۰۳ء پبلشر ماہنامہ انصاراللہ کی تبدیلی مکرم چوہدری محمد ابراہیم صاحب ایک لمبے عرصے سے ماہنامہ انصار اللہ کے پبلشر چلے آرہے تھے۔ان کی جگہ مکرم حافظ عبدالمنان کوثر صاحب کا تقرر کیا جانا مقصود تھا چنانچہ اپریل ۲۰۰۰ء میں صدر محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب کی طرف سے مندرجہ ذیل درخواست ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صاحب جھنگ کے نام لکھی گئی۔بخدمت عالی جناب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صاحب جھنگ جناب عالی ! مودبانہ گزارش ہے کہ ماہنامہ انصار اللہ چناب نگر ( ربوہ ) دفتر انصار اللہ دار الصدر جنوبی چناب نگر (ربوہ)92۔CPL کا پبلشر چوہدری محمد ابراہیم ہے۔پبلشر مذکورہ کو تبدیل کیا جارہا ہے۔اب ان کی جگہ عبدالمنان کوثر 3/1 دارالفضل ربوہ چناب نگر پبلشر ہوں گے۔مہربانی فرما کر عبدالمنان کوثر کی پبلشر کی منظوری عنایت فرمائی جائے۔نوازش ہوگی۔مرزا خورشید احمد صدر مجلس انصاراللہ پاکستان