تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 243 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 243

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۲۲۳ صاحب۔منتظم استقبال والوداع : مکرم کیپٹن شمیم احمد خالد صاحب - منتظم صفائی و آب رسانی مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب منتظم تربیت : مکرم مبارک احمد طاہر صاحب۔منتظم طبی امداد : مکرم ڈاکٹر محمداحمد اشرف صاحب منتظم انعامات: مکرم پروفیسر مبارک احمد طاہر صاحب افتتاحی تقریب : اس ریلی کی افتتاحی تقریب ۱۲؍ دسمبر ۲۰۰۳ء بروز جمعتہ المبارک چار بجے سہ پہر زیر صدارت صدر مجلس مکرم و محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ( ناظر اعلی و امیر مقامی ) دفتر انصار اللہ پاکستان کے بالائی ہال میں منعقد ہوئی۔تلاوت قرآن کریم مکرم قاری محمد عاشق صاحب نے کی۔صدر مجلس نے انصار اللہ کا عہد دہرایا۔مکرم حمید احمد شاہد صاحب کراچی نے نظم پیش کی بعدہ مکرم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب منتظم اعلیٰ نے رپورٹ پیش کی۔رپورٹ کے بعد صدر مجلس نے افتتاحی خطاب اور دعا سے ریلی کا آغا ز کیا۔افتاحی تقریب کے بعد خطبہ جمعہ حضرت خلیفتہ امسح الخام ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ایم ٹی اے کے ذریعے براہِ راست سنوانے کا پروگرام تھا جس کا اہتمام مجلس انصار اللہ پاکستان کے دونوں ہالوں میں کیا گیا تھا۔پہلے دن تلاوت معیار خاص اور مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقابلے ہوئے۔مقابلہ تلاوت معیار خاص: مقابلہ تلاوت کے دو میعیار تھے (۱) معیار عام (۲) معیارِ خاص۔معیار عام میں حفاظ کرام اور قاری حضرات شامل نہ ہو سکتے چباہمعیارِ خاص صرف حفاظ کرام اور قاری حضرات کے لئے مختص تھا۔اس مقابلہ کے منصفین مکرم جمیل الرحمن رفیق صاحب ، مکرم حافظ محمد صدیق صاحب اور مکرم حافظ برہان محمد خان صاحب تھے۔اس مقابلہ میں شرکاء نے سورۃ الرحمن اور سورۃ الحشر کے آخری رکوع کی تلاوت کی۔مقابلہ مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام :۔اس مقابلہ کے نصاب میں حضرت مسیح موعود کی مندرجہ ذیل پانچ کتب مقرر تھیں۔تذکرۃ الشہادتین۔پیغام صلح _ لیکچر لاہور۔لیکچر سیالکوٹ۔گورنمنٹ انگریزی اور جہاد۔ان کتب میں سے پچاس سوالات پر مشتمل تحریری امتحان لیا گیا۔مقابلہ میں بائیس اضلاع کے ایک سو آٹھ انصار نے شرکت کی۔دوسرے روز ۱۳ دسمبر کو تلاوت ( معیارِ عام)، نظم ، تقریر اردو فی البدیہہ، تقریر اردو معیارِ خاص اور حفظ قرآن کے مقابلہ جات ہوئے۔