تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 137 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 137

۱۲۱ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم دوا دی۔دوسرے ہی دن اس کے اہل خاندان نے بیان کیا کہ آج کی رات ہم چین سے سوئے ہیں۔دوبارہ جب ڈاکٹر صاحب کے پاس وہ بچی معائنہ کروانے کے لئے آئی تو اس کے جسم پر خارش کا کوئی نشان نہ تھا۔اس واقعہ کی وجہ سے گاؤں میں یہ بات مشہور ہو گئی کہ احمدی ڈاکٹر آیا تو یہ بچی ٹھیک ہوئی ورنہ یہ ٹھیک نہ ہوتی تھی۔اب اس گاؤں والے ہمارے کیمپ کی آمد کا شدت سے انتظار کرتے ہیں۔“ اس قسم کے واقعات میڈیکل کیمپس کے دوران محض خدا کے فضل سے رونما ہوتے رہتے ہیں جو از دیا دایمان کا باعث بنتے ہیں۔سابق زعیم اعلیٰ ربوہ کا الوداعی خطاب یکم جنوری ۲۰۰۲ء کو مجلس انصار اللہ مقامی کا اجلاس عام نئے زعیم اعلیٰ ربوہ مکرم چوہدری نعمت اللہ صاحب کی صدارت میں ہوا۔تلاوت وعہد کے بعد سابق زعیم اعلیٰ مکرم مولانا محمد صدیق صاحب شاہد گورداسپوری نے خطاب فرمایا۔آپ نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ امسال ان کی جگہ حضور انور نے مکرم چوہدری نعمت اللہ صاحب کو زعیم اعلیٰ مقرر فرمایا ہے۔انہیں ( مولانا محمد صدیق صاحب کو۔ناقل ) ساڑھے تیرہ سال تک خدمت کی توفیق ملی۔اللہ تعالیٰ نیا سال اور زعامت علیاء کی تبدیلی جماعت کے لیے مبارک کرے۔آپ نے زعماء حلقہ جات کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ مکرم چوہدری نعمت اللہ صاحب کے ساتھ بھی اسی طرح تعاون فرمائیں تا کہ مجلس کا کام آگے بڑھتا جائے۔مکرم چوہدری نعمت اللہ صاحب تجربہ کار اور قبل ازیں حیدر آبا دسندھ میں بھی جماعتی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔مکرم مولا نا محمد صدیق صاحب کے دور میں مجلس انصار اللہ مقامی نے سات مرتبہ علم انعامی حاصل کیا اور چار سال تو مسلسل یہ اعزاز برقرار رکھا۔آپ نے کہا کہ معیار کو قائم رکھنے میں منتظمین اور زعماء کا بڑا دخل ہوتا ہے۔امید ہے آپ اپنی دینی ذمہ داری کو مجھیں گے۔آپ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں احسن رنگ میں خدمت دین کی توفیق عطا کرے۔آخر میں مکرم چوہدری نعمت اللہ صاحب زعیم اعلیٰ نے خطاب کیا اور فرمایا کہ مکرم مولا نا محمد صدیق صاحب گورداسپوری کے زمانہ میں بڑا اچھا کام ہوا ہے۔اب جبکہ ہم میں سے اکثر نئے ہیں، آپ کو پروگرام بھجوا دیا جائے گا۔ہمارا کوئی دن ضائع نہیں ہونا چاہئے۔