تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 958 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 958

۹۵۸ نوازا۔اسی طرح جواب قربانیاں کر رہے ہیں، خدا تعالیٰ ان کی آنے والی نسلوں کو بھی اسی طرح نوازے گا۔حضور پر نور نے ذیلی تنظیموں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ انصار کو تجربہ کے لحاظ سے قیادت حاصل ہے۔حضور نے اس قیادت اور تجربہ کو ساری جماعت کی تعلیم و تربیت کے لئے استعمال کرنے پر زور دیا۔آخر میں حضور نے دعا کروائی اور یہ روحانیت پر در اجتماع اختتام پذیر ہوا۔199 ساتواں سالانہ اجتماع ۶، ۷ جولائی ۱۹۸۵ء کو ساتواں سالانہ اجتماع اسلام آباد (ٹلفورڈ ) میں منعقد ہوا۔اجتماع سے ایک روز قبل ۵ جولائی کو بھی حضور نے مجلس عرفان منعقد فرمائی۔اگلے روز یعنی اجتماع کے پہلے دن حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے شام کے وقت اجتماع کو رونق بخشی اور مجلس عرفان میں دوستوں کے علمی و معلوماتی سوالات کے بصیرت افروز جوابات عنایت فرمائے۔ایک گھنٹے دس منٹ کی اس بابرکت محفل کے بعد نماز مغرب اور عشاء ادا کی گئی۔بعد ازاں حضور واپس لنڈن تشریف لے گئے۔اس اجتماع میں مکرم مولانا دوست محمد صاحب شاہد اور مکرم مولانا سلطان محمود صاحب انور نے بھی شرکت کی اور خطاب فرمایا۔اجتماع پر مندرجہ ذیل تین انصار نے مشن ہاؤس لندن نے اسلام آباد کا سفر سائیکل پر طے کیا۔جس کی مسافت ۴۳ میل تھی۔۱۔مکرم محمد اسلم جاوید صاحب ( عمر ۴۳ سال ) لندن ۲۔مکرم مسعود احمد حیات صاحب ( عمر ۴۴ سال) لندن ۳۔مکرم میر رفیق احمد صاحب۔( عمر۵۳ سال ) ہنسلو اگلے روزے جولائی کو حضور دو پہر تقریباً دو بجے دوبارہ اسلام آباد تشریف لائے اور اجتماع میں ہونے والے علمی اور ورزشی مقابلہ جات کے انعامات تقسیم فرمائے جس کے بعد حضور نے عہدد ہروایا۔اور پھر تقریباً پینتالیس منٹ کا خطاب فرمایا۔حضور کا بصیرت افروز خطاب حضور نے انگریزی میں جو خطاب فرمایا اس کے ترجمہ پر مشتمل منتخب حصے ذیل میں پیش کئے جاتے ہیں۔مجلس انصار اللہ کے اندر غفلت کی ایک عمومی کیفیت پائی جاتی ہے جسے ختم کرنے کے لئے میں مسلسل جد و جہد کر رہا ہوں۔چند سال قبل جب میں انصار اللہ کا صدر تھا تو میرا یہ خاص مشن تھا کہ میں انصار اللہ کو بار بار سناتا تھا کہ آپ اپنے اس مقام کا احساس کریں جو جماعت احمدیہ کے اندر آپ کو حاصل ہے اور یہ وہ مقام ہے جو کسی اور کو حاصل نہیں لیکن افسوس ہے کہ انصار اللہ کے لفظ سے عام طور پر یہ مفہوم سمجھا جاتا ہے کہ یہ چند بوڑھے لوگوں کا مجموعہ ہے جو کسی کام میں حصہ لیں یا نہ لیں کوئی فرق نہیں پڑتا اور یہ کہ مجلس انصار اللہ ریٹائر ڈ لوگوں کی نظیم ہے جنہیں موت کے انتظار کے علاوہ اور کچھ کام نہیں۔یہ وہ عجیب وغریب اور غلط تصور ہے جو انصار اللہ کی تنظیم کے ساتھ منسلک چلا آ رہا ہے جبکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ آپ نے ابھی قرآن کریم کی جو آیات سنی ہیں ،