تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 875 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 875

۸۷۵ ملفوظات کا درس مقامی مربیان نے دیا۔اجلاس سوم : صبح نو بجے اجلاس مکرم مولوی دین محمد صاحب شاہد کی زیر صدارت ہوا۔بارہ میں سے آٹھ مجالس کے ایک سو پندرہ افراد شامل تھے۔اس اجلاس میں مکرم سید سعید الحسن صاحب ، مکرم پروفیسر ناصر احمد صاحب، مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب اور مکرم مولانا حمید اللہ خان صاحب نے تربیتی موضوعات پر تقاریر کیں۔چوتھا اجلاس مجلس سوال و جواب کے لئے مخصوص تھا۔مکرم مولا نا غلام باری سیف صاحب اور مکرم مولوی دین محمد صاحب نے جوابات دیئے۔پندرہ غیر از جماعت کے علاوہ ایک سو پندرہ افراد شامل ہوئے۔مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف نے تربیتی امور پر ایمان افروز خطبہ جمعہ دیا۔حاضری دوسو پچاس تھی۔اجلاس پنجم : نماز جمعہ کے بعد اجتماع کا اختتامی اجلاس ہوا جس کی صدارت مکرم مولا نا غلام باری سیف صاحب نے کی۔مکرم مولوی دین محمد صاحب نے تقریر کی۔آخر میں مکرم مولانا سیف صاحب نے روح پرور خطاب کیا۔اس اجلاس میں حاضری ایک سو سینتالیس تھی۔اجتماع ضلع لیہ مورخہ ۴ دسمبر ۱۹۹۱ء کو مجلس انصار اللہ لیہ کا اجتماع منعقد ہوا۔جس میں مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس نے شرکت فرمائی اور شرائط بیعت نمبر ۳ اور نمبر ۱۰ کی روشنی میں احباب جماعت کو نصائح فرمائیں۔ازاں بعد مکرم مولا نا محمد اعظم صاحب اکسیر نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔کل حاضری دوسو ایک تھی جن میں انصار چھپن ، خدام اناسی اور اطفال چھیاسٹھ تھے۔مجلس سوال و جواب شیخو پوره ١٩٩٢ء ۱۹ فروری ۱۹۹۲ء بروز بدھ چار بجے سے سات بجے تک ایک مجلس سوال و جواب کا انعقاد مکرم ملک لطیف احمد صاحب سرور ناظم ضلع شیخو پورہ کے گھر پر کیا گیا۔اس میں باون غیر از جماعت دوست شامل ہوئے جن میں ہیڈ ماسٹرز، پروفیسرز ، ڈاکٹر نیز تجار بھی تھے۔مجیب مکرم حافظ مظفر احمد صاحب تھے۔مجلس مذاکره سرگودھا مکرم امیر صاحب سرگودھا کی کوٹھی پر ۲۷ فروری ۱۹۹۲ء بروز جمعرات کو مجلس مذاکرہ میں بہتر غیر از جماعت احباب اور بائیس خواتین نے شرکت کی۔مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نے سوالات کے جوابات دیئے۔مجلس مذاکرہ میں وکلاء اور کاروباری حضرات سمیت ہر طبقہ کے افراد شامل تھے۔یہ محفل ساڑھے چار بجے شام سے سوا چھ بجے تک جاری رہی۔