تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 849
۸۴۹ مبذول کرائی خصوصاً نظام خلافت کی حفاظت اور مضبوطی اور استحکام کی طرف توجہ دلائی۔آپ نے فرمایا کہ آج یہ بتا نا کہ کس کام کی اہمیت ہے ، یہ امام وقت کا کام ہے اور ہمارا فرض ہے کہ اس پر عمل کریں اور اس کو سب سے زیادہ اہمیت دیں۔پہلا اجلاس نو بج کر پچاس منٹ پر دعا پر اختتام پذیر ہوا۔دوسرے اجلاس : دوسرے اجلاس کی کارروائی زیر صدارت مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر مجلس مرکزیہ منعقد ہوئی۔آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم مولوی نصیر احمد صاحب شاد استاذ الجامعہ نے کی۔بعدہ مکرم محمد رفیق اکبر صاحب نے منظوم کلام خوش الحانی سے سنایا۔اس اجلاس میں مندرجہ ذیل تقاریر ہوئیں۔دعبادت اور ذکر الہی کی اہمیت مکرم مولا نا نصر اللہ خان ناصر صاحب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم۔داعی الی اللہ کی حیثیت سے مکرم مولا نا غلام باری صاحب سیف ربوہ کے انصار کی خصوصی ذمہ داریاں مکرم مولا نا محمد صدیق صاحب زعیم اعلیٰ آخر میں صدر مجلس نے ” دور حاضر کے تقاضے“ کے موضوع پر خطاب فرمایا اور دعا کے ساتھ بارہ بجکر تمھیں منٹ پر اجلاس ختم ہوا۔بعدہ تیاری نماز کا وقفہ دیا گیا اور ریفریشمنٹ کے طور پر تمام انصار کو مختصر کھانا اور چائے پیش کی جس کا انتظام مکرم چوہدری عبد العزیز صاحب اور مکرم چوہدری منیر احمد صاحب عارف نے احسن طریق پر کیا۔تیسرا اجلاس: وقفہ کے بعد اختتامی اجلاس کا انعقاد ہوا۔اس اجلاس کی کارروائی مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر مجلس کی صدارت میں ہوئی۔کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جو مکرم مولوی بشیر احمد صاحب قمر نے کی۔بعد ۂ مکرم پر و فیسر محمد اسلم صاحب صابر نے حضرت مسیح موعود کا منظوم کلام خوش الحانی سے سنایا اور منتظم عمومی نے اجتماع کے بارے میں ایک مختصر رپورٹ پیش کی۔جس کے بعد صدرا جلاس نے تقریری اور علمی مقابلوں کے انعامات تقسیم فرمائے۔تقسیم انعامات کے بعد مکرم چوہدری صاحب موصوف نے انصار کو بیش قیمت نصائح سے نوازا نیز اس سالانہ تربیتی پروگرام کے کامیاب انعقاد پر مسرت اور خوشنودی کا اظہار فرمایا اور انتظامیہ کو مبارکباد دی۔آخر میں عہد اور دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔سالانہ اجتماع ضلع اسلام آباد مورخه ۱۲ ۱۴۰ اکتوبر ۱۹۸۹ء کو مجلس انصار اللہ اسلام آباد کا سالانہ اجتماع ہوا۔اجتماع کا آغاز ۱۲ اکتوبر کو بعد نماز مغرب وعشاء ہوا۔پہلا اجلاس مکرم پر و فیسر عبدالرشید صاحب غنی قائد مال کی صدارت میں ہوا۔تلاوت ونظم کے بعد آپ نے حضرت مسیح موعود کا عشق الہی“ کے موضوع پر خطاب کیا۔اس کے بعد مکرم محمود احمد صاحب بھکر ناظم ضلع نے خوش الحانی سے نظم پڑھی اور مکرم سید محمود احمد شاہ صاحب اور مکرم میجر محمد عاصم صاحب نے بالترتیب انصار اللہ کی ذمہ واری اور تربیت اولاد پر خطاب کیا۔کھانے کے بعد سلائیڈز پروگرام