تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 829
۸۲۹ کے لئے عارضی وقف کی طرف توجہ دلائی۔دو روزہ تربیتی کلاس ماڈل ٹاؤن لاہور مورخہ یکم مئی ۱۹۸۶ء کو مکرم مولانا محمد اسمعیل منیر صاحب نے کلاس کا افتتاح دعوت الی اللہ کے موضوع پر تقریر کر کے فرمایا۔بعدہ مکرم مولا نا مبشر احمد کاہلوں صاحب نے ختم نبوت کے موضوع پر روشنی ڈالی۔پھر مکرم مولا نا محمد صدیق صاحب نے ” صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر لیکچر دیا۔ان کے بعد مکرم مولانا دوست محمد شاہد صاحب نے سامعین کے سوالات کے جوابات دیئے۔اور یہ مجلس رات گئے تک جاری رہی۔اگلے دن مورخہ ۲ مئی کو نماز تہجد کے ساتھ دوبارہ کلاس کا آغاز ہوا۔معزز مقررین نے مختلف موضوعات پر تقاریر کیا اور نماز جمعہ کے بعد یہ کلاس اختتام پذیر ہوئی۔تربیتی اجلاس مجلس گھسیٹ پورہ فیصل آباد یکم جون ۱۹۸۶ء کو مجلس ۶۹ رب گھسیٹ پورہ میں بعد نماز عصر مکرم مولا نا محمد صدیق صاحب نے احسن رنگ میں درس قرآن مجید دیا اور خلافت کی برکات پر روشنی ڈالی۔کل حاضری ایک سوسات تھی۔مجلس مذاکرہ لیہ ۶ جون ۱۹۸۶ء کو لیہ میں مجلس مذاکرہ و سلائیڈ زلیکچر منعقد ہوا جس میں مکرم مولانا غلام باری سیف صاحب نے سوالات کے جواب دیئے اور مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے سلائیڈز لیکچر دیا۔سینتالیس احمدیوں کے علاوہ پچپن غیر از جماعت شریک ہوئے۔اجلاس مجالس ضلع تھر پارکر ۲۰ جون ۱۹۸۶ء کو ناظم صاحب ضلع کی سرکردگی میں یہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اُنہیں زعماء کرام نے شمولیت کی۔مکرم صدر صاحب مجلس کی ہدایت کے مطابق درج ذیل امور کا جائزہ لیا گیا۔(۱) نماز با جماعت کا قیام (۲) تلاوت قرآن کریم (۳) دعوت الی الله (۴) چندہ جات (۵) تحریک جدید و وقف جدید (۶) مطالعه کتب اجلاس بزم ارشادکوٹ ڈسکہ کوٹ ڈسکہ میں ۲۵ جولائی ۱۹۸۶ء کو مکرم ملک غلام نبی شاہد صاحب اور مکرم عمر معاذ صاحب (افریقی طالب علم جامعہ احمدیہ ) نے بزم ارشاد کے تحت ایک تربیتی اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں دس مجالس کے زعماء، بائیس انصار، نو خدام اور بارہ اطفال نے شرکت کی۔داعی الی اللہ کورس و انعقاد کلاسز کراچی انصار اللہ ضلع کراچی نے ۳۱ جولائی و یکم اگست ۱۹۸۶ء کو دوروزہ داعی الی اللہ کلاس وکورس کا انعقاد