تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 828
۸۲۸ اجتماع ضلع بہاولنگر مجالس ضلع بہاولنگر کا ایک محدود اجتماع 4 اپریل ۱۹۸۶ء کو ہارون آباد میں مکرم ریاض احمد صاحب قمر ایڈووکیٹ کے مکان پر منعقد ہوا۔اُنہیں مجالس کے اڑتیں انصار نے شرکت کی۔مرکزی وفد بھی جو مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب اور مکرم ملک غلام نبی شاہد صاحب پر مشتمل تھا، شامل ہوا۔مکرم صوفی صاحب ، مکرم رانا محمد خان صاحب ایڈووکیٹ امیر ضلع اور مکرم نذیر احمد خادم صاحب نے موجودہ حالات میں انصار کی ذمہ داریوں خصوصاًنمازوں اور دعاؤں پر زور دینے کی درخواست کی۔اگلے روز نماز فجر کے بعد چک ۱۶۶ مراد میں مکرم صوفی صاحب نے درس قرآن مجید دیا اور مکرم ملک غلام نبی صاحب نے خطاب کیا۔اجلاس زعماء ضلع تھر پارکر مورخہ ۱۲ اپریل ۱۹۸۶ء کو مجالس انصار اللہ ضلع تھر پار کر کے زعماء کا اجلاس میر پور خاص میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مرکز کی ہدایات دی گئیں۔حاضری پندرہ زعماء رہی۔اجلاس زعماء نوابشاہ ۲۰ اپریل ۱۹۸۶ء کو زعماء انصار اللہ ضلع نواب شاہ کا اجلاس ناظم ضلع مکرم رئیس عبداللہ خان ڈاہری صاحب کی قیام گاہ پر منعقد ہوا جس میں تنظیمی امور پر گفتگو کی گئی۔اجلاس زعماء ضلع فیصل آباد مورخه ۲۵ اپریل ۱۹۸۶ء کو زعماء انصار اللہ ضلع فیصل آباد کا اجلاس صبح نو بجے بیت الفضل فیصل آباد منعقد ہوا۔جس میں نظامت ضلع و شہر اور اکاون مجالس کے ستاسی نمائندگان نے شرکت کی۔پہلے اجلاس میں ناظم ضلع مکرم چوہدری مقصود احمد صاحب نے جو ہدایات دیں۔اُن میں حضور انور کی صحت و سلامتی کے لئے دعا، نماز با جماعت کا قیام، قرآن مجید، احادیث اور کتب مسیح موعود کے دروس کا اہتمام، مجالس سوال و جواب اور مذاکروں کا انتظام، بزم ارشاد کا انعقاد اور وقار عمل اور خدمت خلق شامل تھیں۔دوسرے اجلاس میں مکرم مشتاق احمد صاحب ہاشمی نے تحریک جدید کے بارہ میں اور مکرم شیخ سلیم احمد صاحب نے تربیت اولا داور اپنی اصلاح کی اہمیت پر زور دیا۔تیسرے اجلاس میں مکرم صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت مصلح موعود کے احسانوں میں سے ایک ذیلی تنظیموں کا قیام ہے۔آپ نے انصار اللہ کی اہمیت بیان کی اور حضرت مسیح موعود کی بعثت کی اغراض کے حوالہ سے اس کے فرائض بیان کئے۔آپ نے انصار کو مطالعہ قرآن مجید و احادیث، نماز با جماعت اور ذکر الہی اپنے اندر راسخ کرنے کی نصیحت کی۔پھر مکرم مرزا محمد الدین ناز صاحب نے وقف جدید کے ضمن میں وعدہ جات کی فہرستوں کی تکمیل، چندہ کی وصولی معلمین وقف جدید کی فراہمی اور سندھ