تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 779
۷۷۹ پاکستانی مجالس کی کارگزاری پاکستانی مجالس کی ساری کارگزاری تو پیش کرنا ممکن نہیں۔نمونۂ صرف چند مجالس کی سرگرمیوں کے خلاصہ پر ہی اکتفا کیا جاتا ہے۔۱۹۸۲ء ایک الوداعی تقریب مکرم فضل الہی صاحب انوری سابق زعیم اعلیٰ ربوہ کے بیرون ملک جانے پر آپ کے اعزاز میں زعماء انصار اللہ ربوہ کی طرف سے مؤرخہ ۲۹ مئی ۱۹۸۲ ء کو شام چھ بجے انصار اللہ مرکزیہ کے ہال میں ایک الوداعی تقریب ترتیب دی گئی۔جس میں مکرم صو بیدار میجر برکت علی صاحب زعیم دارا لیمن وسطی نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مکرم انوری صاحب کے تین سالہ دور زعامت میں مجلس ربوہ نے خاص ترقی کی ہے اور مجلس کا بجٹ چونتیس ہزار روپے سے اکیاون ہزار روپے ہو گیا۔اس دوران دو کامیاب مقامی اجتماع بھی منعقد ہوئے۔عمدہ کارکردگی کے نتیجہ میں گذشتہ سال مجلس ربوہ ملک بھر کی مجالس میں کارکردگی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر آئی۔اس موقعہ پر نئے زعیم اعلیٰ مکرم مولوی محمد بشیر شاد صاحب کو خوش آمدید کہا گیا۔مکرم مولوی فضل الہی صاحب انوری نے مختصر تقریر کی اور اس اعزاز پر اظہار تشکر کیا اور دعا کی درخواست کی۔آپ کے بعد مکرم مولوی محمد بشیر شاد صاحب نے اپنی تقریر میں کہا کہ میرے سپر د جو کام ہوا ہے وہ بڑا ہی اہم ہے مگر ہمارا تجربہ ہے کہ جو کام خلیفہ وقت کی طرف سے کسی کے سپرد ہو خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت اس کے شامل حال ہو جاتی ہے۔آپ نے آخر میں تقریب کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں مبلغ کے بلند مقام پر روشنی ڈالی اور اس موقعہ کی مناسبت سے اپنی ایک رباعی بھی سنائی۔دعا کے ساتھ یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔اجتماع ضلع لاہور مجالس ضلع لاہور کا اجتماع ۱۳ اگست ۱۹۸۲ء بعد نماز جمعہ’دارالذکر میں شروع ہوا۔صدارت کے