تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 697
۶۹۷ جائیں۔رسالہ انصار اللہ میں مضامین لکھے جائیں۔خصوصی لیکچر دیئے جائیں۔داعیان الی اللہ کی تربیتی کلاسز اور سیمینار منعقد کئے جائیں۔۳ - بیعتوں کا انفرادی بجٹ بنانے کی سکیم پر زور دیا جائے۔اور وعدہ جات کے بعد مرکزی شعبہ مقامی مجلس کی مدد سے کوشش کرے کہ ہر رکن اپنا بجٹ پورا کرے۔- سیرت النبی کے جلسے اور مجالس سوال و جواب چھوٹے پیمانے پر منعقد کی جائیں اور اراکین کو ان مجالس میں اپنے دوستوں کو لانے کی تحریک کی جائے۔۵- اراکین کی اپنے ملنے والوں کو زیارت مرکز کے لیے لانے کی تحریک کی جائے۔اس ذریعہ سے بھی اراکین کا ایک حصہ دعوت الی اللہ کے کام میں داخل ہو سکتا ہے۔-4 حضور کے ارشاد کے مطابق ہر ماہ ایک اجلاس عاملہ دعوت الی اللہ پر خصوصی غور کے لیے بلایا جائے۔ے۔اس غرض کے لیے نائب ناظمین اور نائب زعماء اصلاح و ارشاد کے ریفریشر کورسز کروائے جائیں۔مجلس شوری نے متفقہ طور پر سفارش کی کہ مجوزہ ذرائع / لائحہ عمل کو شامل کرتے ہوئے بیعتوں کا بجٹ اور اس کو پورا کرنے پر زور دیا جائے۔سفارش صدر مجلس: شوری کی سفارشات سے اتفاق ہے۔فیصلہ حضرت خلیفہ اسیح: حضور نے 7 کا نشان لگایا۔دستخط حضور انور ۲۱-۱۲-۹۱ قادیان تجویز نمبر ۳ : مجلس انصار اللہ پاکستان ایک گشتی شفاخانہ قائم کرے جو مرکز کے ماحول اور قریبی اضلاع میں طبی خدمات سرانجام دے۔( مجلس انصاراللہ ربوہ ) سفارش شوری : اس معاملہ کو مرکزی مجلس انصار اللہ پاکستان کے سپرد کر دیا جائے۔وہ اس کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات مرتب کرے اور حضور کی خدمت میں منظوری کے لیے پیش کرے۔سفارش صدر مجلس: شوری کی سفارشات سے اتفاق ہے۔فیصلہ حضرت خلیفہ اسیح: حضور نے کا نشان لگایا۔دستخط حضور انور ۲۱-۱۲-۹۱ قادیان تجویز نمبر ۴ ( قیادت مال) بجٹ بابت سال ۱۳۷۱ ہش ۱۹۹۲ء سفارش شوری: مجلس شوری نے متفقہ طور پر مجوزہ بجٹ منظور کرنے کی سفارش کی۔۴۷۰۰۰۰ ۷۶۱۵۰۰ ۵۶۰۰۰۰۔۔۔۔۔۔خرچ سائز گرانٹ مقامی مجالس گرانٹ ناظمین اضلاع ۲۰۰۰۰۰۰ ۲۵۰۰۰۰ ۹۰۰۰۰ ۳۰۰۰۰۰ آمد چنده مجلس سالانہ اجتماع اشاعت لٹریچر عطا یا گیسٹ ہاؤس