تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 674 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 674

۶۷۴ مشکوۃ المصابیح کے نام سے حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے لجنہ سے متعلق خطبات وخطابات شائع کئے۔علاوہ ازیں آپ کی متعدد تقریریں مختلف کتابچوں کی شکل میں شائع ہوئیں۔مصباح اور دیگر اخبارات ورسائل میں بہت سے مضامین سے شائع ہوئے۔اسی طرح سینکڑوں بچیوں کو قرآن کریم پڑھایا۔حضرت سیدہ کو جو غیر معمولی سعادت نصیب ہوئی اس میں حضرت اماں جان کی عظیم خدمت کے علاوہ بنیادی طور پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی بے مثال خدمت ہے۔دراصل آپ نے حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے ساتھ سارا عرصہ رفاقت سلسلہ کے کاموں میں ہمہ وقتی معین و مددگار کے طور پر گزارا۔پھر آخری طویل علالت کے دوران غیر معمولی خدمات کا زمانہ تو جانفشانی اور محنت کا بے مثال دور تھا۔اسی علالت کے زمانہ میں حضرت سیدہ کو یہ اعزاز بھی نصیب ہوا کہ حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے الیس الله بکاف عبده “ والی انگوٹھی آپ کے سپرد کی تھی کہ جو نیا خلیفہ بنے اس کو پہنا دی جائے۔حضرت سیدہ یقیناً خدا کے ان پیاروں میں شامل ہیں جنہیں وہ اپنے تصرف خاص سے محبت و خلوص بھری قبولیت عامہ بخشتا ہے۔چنانچہ ۳ نومبر ۱۹۹۹ء کو آپ کی وفات ہوئی تو چند گھنٹوں میں ملک ملک شہر شہر اور قریہ قریہ اس کی اطلاع ہو گئی۔جگہ جگہ سے دلی خلوص اور لہی محبت رکھنے والے بھائی اور بہنیں کشاں کشاں ربوہ پہنچ گئے۔ہم اپنے محبوب آقا سید نا حضرت خلیفہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز محترمہ صاحبزادی امتہ المتین صاحبہ محترم سید میر محمود احمد صاحب ناصر پر نسپل جامعہ احمدیہ حضرت سیدہ کے تمام بھائی ، بہنوں اور خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جملہ افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ حضرت سیدہ کے درجات اعلی علیین میں بلند تر فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اراکین مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان۔ربوہ ) (۸) عملہ مرکزی دفتر انصار الله تاریخ انصار اللہ جلد اول میں مرکزی دفتر کے قیام سے متعلق تفصیل آچکی ہے۔یہ امر واضح ہے کہ صدر مجلس اور قائدین کی ہدایات کو عملی جامہ پہنانے اور مجالس سے رابطہ رکھنے اور کام کو عمدگی سے چلانے کے لئے مستقل عملہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ابتدا دفتر انصار اللہ کا قیام قادیان میں جنوری ۱۹۴۳ء میں ہوا تھا۔کام کی وسعت کے پیش نظر دفاتر انصار اللہ کی وسیع عمارت ربوہ میں قائم ہوئی۔بدلے ہوئے حالات میں مستعد کا رکنوں کی ضرورت محسوس ہوتی رہی۔جوں جوں کام بڑھتا چلا گیا ، دفتر کے کارکنوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا چلا گیا۔۱۹۸۲ء سے ۱۹۹۹ ء تک جن کا رکنان کو خدمت کی توفیق ملی ، ان کے اسماء یہ ہیں۔