تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 605 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 605

مکرم وکیل المال ثانی صاحب کے ذریعہ ادا کئے۔اعانت برائے خرید گاڑی مکرم زعیم اعلیٰ صاحب ربوہ مجلس انصار اللہ پاکستان نے ۱۳ مئی ۱۹۹۹ء کو مجلس مقامی انصار اللہ ربوہ کے لئے ۱۳ مئی ۱۹۹۹ ء کو ایک لاکھ روپے کی اعانت کی۔عالمی بیعت کے سلسلہ میں مجلس انصار اللہ کی خصوصی مساعی مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب قائد اصلاح و ارشاد کی طرف سے ایک رپورٹ ۲۷ جولائی ۱۹۹۹ء کو حضور انور کی خدمت میں بھجوائی گئی جس میں ذکر تھا کہ امسال ابھی تک مجلس کو چار ہزار پانچ سو چودہ بیعتوں کے حصول کی توفیق عطا ہوئی ہے۔اس کے جواب میں حضور انور نے ارشادفرمایا: الحمد الله - اللهم زدوبارک و ثبت اقدامهم - جزاكم الله تعالیٰ احسن الجزاء۔اللہ آپ کے ساتھ ہو۔“ ( لندن۔۳۱ اگست ۱۹۹۹ ء ) اس کے بعد مجلس انصار اللہ کی طرف سے حاصل ہونے والی بیعتوں کی فائینل رپورٹ ۳۱ جولائی ۱۹۹۹ء کو حضورانور کی خدمت میں بھجوائی گئی جس کے جواب میں مکرم پرائیویٹ سیکرٹری صاحب نے تحریر کیا : آپ کی طرف سے مجلس انصار اللہ پاکستان کے ذریعہ حاصل ہونے والی بیعتوں کی رپورٹ محررہ ۳۱ جولائی ۱۹۹۹ ء حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں موصول ہوئی جس کے مطابق امسال مجلس انصار اللہ پاکستان کو۴ ۵۲۷ بیعتوں کے حصول کی توفیق عطا ہوئی ہے جب کہ گزشتہ سال یہ تعداد ۱۵۱۴ تھی۔اس رپورٹ پر حضور انور نے فرمایا ہے۔الحمد لله - اللهم زد وبارک و ثبت اقدامهم - جزاكم الله تعالى احسن الجزاء۔اللہ آپ کے ساتھ ہو۔“ ( لندن ۳۱ اگست ۱۹۹۹ء) مجلس انصار اللہ پاکستان کا تفریحی پروگرام موسم کی قدرے تبدیلی کے ساتھ ہی مورخہ ۷۔اکتوبر ۱۹۹۹ء مجلس عاملہ انصاراللہ پاکستان کو ایک تفریحی پروگرام منانے کی توفیق ملی۔پکنک کا پروگرام حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کے باغ احمد نگر میں واقع بارہ دری میں منعقد ہوا۔عاملہ کے اراکین گروپس کی صورت میں ساڑھے چار بجے سہ پہر باغ میں پہنچ گئے۔سب سے پہلے بارہ دری سے ملحق خوبصورت پلاٹس اور سوئمنگ پولز کی سیر کی گئی۔پھر تقریبا نصف گھنٹہ تک بیڈ منٹن کے کھیل سے لطف اندوز ہوئے۔مکرم مرزا غلام احمد صاحب قائمقام صدر انصار اللہ نے بھی اس کھیل میں حصہ لیا۔اسی اثناء میں مشاہدہ معائنہ کا دلچسپ مقابلہ ہوا۔ایک میز پر سفید پاؤڈر کے پانچ مختلف نمونے رکھے گئے تھے۔ان کی پہچان اور انہیں ترتیب وار اپنی جوابی کاپی پر لکھنے کا عمل بڑا دلچسپ اور قابل دید تھا۔اس کے ساتھ