تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 602 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 602

۶۰۲ توسیع گیسٹ ہاؤس انصار اللہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے مختلف جماعتی اور ذیلی تنظیموں کو بیرون پاکستان سے جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والے مہمانوں کی خاطر خواہ اور ان کے حالات کے مناسب رہائش کے لئے گیسٹ ہاؤسز تعمیر کرنے کی تحریک فرمائی گئی تھی۔اس پر سب سے پہلے عمل انصار اللہ کے پانچویں دور (صدر مجلس حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب) میں ہوا۔دفتر انصار اللہ کی بلڈنگ کے مشرقی جانب ایک تین بیڈروم کا خوبصورت گیسٹ ہاؤس اور جملہ ضروریات کے تعمیر ہوا۔انصار اللہ کے چھٹے دور ( صدر مجلس حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب) میں بھی یہ کام جاری رہا جبکہ چار بیڈ رومز کا ایک نہایت ہی خوبصورت اور جدید فن تعمیر سے مزین گیسٹ ہاؤس معہ پورچ تعمیر ہو گیا۔تفصیل پہلے آچکی ہے۔انصار اللہ کے اس دور ( صدر مجلس محترم چوہدری حمید اللہ صاحب ) میں بھی اس سلسلہ میں خدا کے فضل سے کام جاری رہا۔چھٹے دور میں جو چار بیڈ رومز معہ غسل خانہ جات تعمیر ہوئے تھے ، ان پر دوسری منزل تعمیر کروائی گئی۔مستقف امریا ۱۵۵۸ مربع فٹ تھا۔اس کے بعد پہلی منزل میں ڈرائنگ ڈائننگ۔کچن ،سٹور اور دو بیڈ رومزمعہ باتھ رومز تعمیر کروائے گئے جن کا مستقف امر یا ۲۷۵۶ مربع فٹ تھا اور اسی قدر مسقف امریا دوسری منزل پر تعمیر کروایا گیا۔اس دور میں گیسٹ ہاؤس کا کل مستقف امر یا سات ہزار ستر مربع فٹ تعمیر ہوا۔تعمیر بڑی معیاری اور دیدہ زیب ہے اور سب کمروں کو اعلیٰ قسم کے فرنیچر اور جدید سہولیات سے مزین کیا گیا۔گیسٹ ہاؤس کی یہ تمام بلڈنگ صاحب حیثیت اور مخیر انصار کے عطیہ جات سے مکمل ہوئی۔تین سو تیرہ روپے یا اس سے زائد کی رقوم بطور عطیہ دینے والے دوستوں کے نام سنگ مرمر پر کندہ کروا کر گیسٹ ہاؤس میں نصب کروا دیئے گئے تا کہ ان دوستوں کے لئے دعا کی تحریک ہوتی رہے۔۱۹۸۹ ء تک گیسٹ ہاؤس کا جو حصہ تعمیر ہوا ، اس میں پاکستان اور بیرونی ممالک کے انصار کے عطیات بھی شامل ہیں۔اس کے بعد جو تعمیر ہوئی اس کے اخراجات صرف انصارِ پاکستان کے عطیات سے پورے ہوئے۔اس کے آل پاکستان بیڈ منٹن ٹورنامنٹ شعبہ صحت جسمانی مجلس انصاراللہ پاکستان کے زیر اہتمام حسب ہدایت صدر محترم، ایوان محمودر بوہ میں ۲۶، ۲۷، ۲۸ فروری ۱۹۹۹ء کو پہلا آل پاکستان انصار اللہ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں صدر محترم نے دعا کی درخواست کی جس پر حضورانور نے از راہ شفقت اس ٹورنامنٹ کی کامیابی کے لئے دعا کی۔انتظامات کے لئے ایک انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی گئی جو درج ذیل افراد پرمش مشتمل ـ تھی۔منتظم اعلیٰ مکرم عبد الجلیل صادق صاحب قائد ذہانت وصحت جسمانی، نائب منتظمین اعلیٰ مکرم