تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 487 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 487

۴۸۷ مرکزی نمائندہ: مکرم دین محمد صاحب شاہد۔مختصر رپورٹ : جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم : بعد نماز مغرب جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوا۔مکرم دین محمد صاحب شاہد نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مظہر اتم الوہیت اور زندہ رسول اور زندہ نبی احسن رنگ میں پیش کیا۔حاضری چھپیں جن میں سے سترہ غیر از جماعت شامل تھے۔مجلس سوال و جواب: جلسه سیرت النبی کے بعد مجلس سوال وجواب منعقد ہوئی۔مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے متعدد سوالات کے جوابات دیئے اور احمدیت کی حقانیت کو واضح کیا۔حاضرین میں نواحدی اور سترہ غیر از جماعت تھے۔تاریخ: ۳۱ جنوری ۱۹۹۲ء مرکزی نمائندہ: مکرم دین محمد صاحب شاہد مقام: مسلم ٹاؤن فیصل آباد مختصر رپورٹ : مجلس مذاکرہ بعد نماز مغرب و عشاء مجلس مذاکرہ میں قرآن کریم کی آیات اور حدیث کی روشنی میں پیشگوئیوں کے مطابق حضرت مسیح موعود کی بعثت اور پھر خلفاء کے ذریعہ دنیا میں اشاعت دین کے ایمان افروز حالات بیان کئے۔نیز سوالات کے جوابات دیئے۔حاضری تئیس تھی غیر از جماعت آٹھ تھے۔تاریخ : ۷ فروری ۱۹۹۲ء مقام: گوجره مرکزی نمائندگان: مکرم عبد الرشید صاحب غنی، مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر ، مکرم غلام حسین صاحب مختصر رپورٹ : انفرادی ملاقات: مکرم عبدالرشید صاحب غنی نے احباب سے انفرادی ملاقات کی۔حاضری زعماء سے جائزہ چندہ جات لیا اور بجٹ فارم پر کروائے۔خطبہ جمعہ: مکرم اکسیر صاحب نے خطبہ جمعہ میں تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی۔مجموعی حاضر یتیں تھی۔تاریخ : ۹ فروری ۱۹۹۲ء مقام : تخت ہزارہ سرگودھا مرکزی نمائندگان : مکرم نصر اللہ خان صاحب ناصر، مکرم ماسٹر محمد عبد اللہ صاحب ( انسپکٹر تحریک جدید ) مختصر رپورٹ : اجلاس عام بعد نماز مغرب و عشاء اجلاس کی کاروائی تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوئی۔مکرم نصر اللہ خان صاحب ناصر نے نماز کی اہمیت ، تلاوت قرآن کریم اور حضور انور کے خطبات کی کیسٹ سننے کی طرف توجہ دلائی۔نیز حضرت ابراہیم ، حضرت حاجرہ اور حضرت اسماعیل کی مثالی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے ہر گھر کو مثالی بننے کی درخواست کی۔اجلاس مجالس عاملہ مقامی : انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ کی مجالس عاملہ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔جس میں مجموعی طور پر سب تنظیموں کے کام کا جائزہ لیا گیا۔حاضری انصار ستائیں۔خدام اُنہیں۔اطفال چوبیں۔لجنات وناصرات چھتیں۔کل حاضری ایک سود و تھی۔تاریخ : ۱۴ فروری ۱۹۹۲ء مقام : میر پور خاص شہر